تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 81. At-Takwir · Ayah 23
Tafseerوَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ﴿23﴾
- وَلَقَدْ رَاٰهُاور اس نے اس کو دیکھا ہے
- بِالْاُفُقِکنارہ پر
- الْمُبِيْنِکھلا
Translation · Al-Qurtubi
بیشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے کنارے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
ولقد راہ بالافق المبین۔۔۔ تا۔۔۔ رب العالمین۔
ولقد راہ بالافق المبین۔ رسول اللہ نے جبرائیل امین کو ان کی اصلی حالت میں دیکھا جن کے چھ سو پر ہیں یعنی مشرق کی جانب سورج کے ہونے کی جگہ۔ کیونکہ یہ افق جب سورج اس سے طلوع ہوتا ہے تو وہ افق پر روشن ہوجاتا ہے یعنی اس جہت میں اشیاء کو دیکھاجاسکتا ہے ایک قول یہ کیا جاتا ہے افق مبین سے مراد آسمان کی اطراف ہیں۔ شاعر نے کہا : اخذنا بافاق السماء علیکم، لنا قمراھا والنجوم الطوالع۔ ہم نے تمہارے خلاف آسمان کی اطراف کو اپنی گرفت میں لے لیا ہمارے لیے اس کے دو چاند اور روشن ستارے ہیں۔ ماوردی نے کہا، اس تاویل کی بنا پر اس میں تین قول ہیں، رسول اللہ نے جبرائیل امین کو آسمان کے مشرقی افق پر دیکھا، یہ سفیان کا قول ہے۔ آسمان کے مغربی افق پر دیکھایہ ابن شجرہ نے بیان کیا ہے، اجیاد کی جانب سے دیکھا، یہ مکہ مکرمہ کا مشرق ہے، یہ مجاہد کا قول ہے، ثعلبی نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ نبی کریم نے جبرائیل سے فرمایا میں پسند کرتا ہوں کہ میں تجھے ایسی صورت میں دیکھوں جس میں تو آسمان میں ہوتا ہے، حضرت جبرایل امین نے کہا، آپ اس پر قدرت نہ رکھیں گے، فرمایا کیوں نہیں عرض کی، آپ کہا چاہتے ہیں کہ میں آپ کے لیے وہ صورت بناؤں فرمایا، ابطح میں۔ عرض کی وہ تو مجھے احاطہ نہیں کرسکتی فرمایا منی میں عرض کی وہ میرے لیے کافی نہیں، فرمایا عرفات میں عرض کی وہ اس قابل ہے کہ مجھے احاطہ میں لے لے۔ حضرت جبرائیل امین نے ان سے وعدہ کرلیا۔ نبی کریم مقررہ وقت پر تشریف لے گئے کیا دیکھتے ہیں کہ وہ عرفات کے پہاڑوں سے جھنکار کے ساتھ آئے جبکہ انہوں نے مشرق ومغرب کو بھرا ہوا تھا ان کا سر آسمان میں تھا اور قدم زمین میں تھے جب نبی کریم نے انہیں دیکھا تو بےہوش ہوکرزمین پر گر پڑے حضرت جبرائیل امین نے سابقہ صورت بنائی اور آپ کو سینے سے لگایا اور کہا اے محمد خوف نہ کھائیے آپ کا کیا حال ہوتا اگر آپ اسرافیل کو دیکھتے جبکہ ان کا سر تخت کے نیچے اور ان کے قدم ساتویں زمین تک پہنچے ہوئے ہوتے عرش ان کے کندھے پر ہوتا، بعض اوقات اللہ کے خوف سے کمزور ہوجاتے ہیں یہاں کہ وہ ایک چڑیا کی صورت میں ہوتے ہیں یہاں تک کہ تیرے رب کے عرش کو اس کی عظمت ہی اٹھائے ہوئے ہوتی ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے رسول اللہ نے افق مبین پر اپنے رب کو دیکھا، حضرت ابن مسعود کا قول بھی یہی ہے، سورة النجم میں یہ بحث مکمل گزرچکی ہے اسے وہاں سے غور سے پڑھ لے۔ المبین میں دو قول ہیں ان میں سے ایک افق کی صفت ہے یہ ربیع کا قول ہے۔ دوسرا یہ ہے یہ اس کی صفت ہے جس کو انہوں نے دیکھا یہ مجاہد کا قول ہے۔