تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 81. At-Takwir · Ayah 24
Tafseerوَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ﴿24﴾
- وَمَااور نہیں
- هُوَوہ
- عَلَي الْغَيْبِغیب پر
- بِضَنِيْنٍبخل کرنے والا
Translation · Al-Qurtubi
اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
وماھواعلی الغیب بضنین۔ ابن کثیر، ابوعمرو اور کسائی کی قرات میں ظنین ہے یعنی ان پر کوئی تہمت نہیں، ظنہ کا معنی تہمت ہے، شاعر نے کہا، اما و کتاب اللہ لاعن شناء ۃ، ھجرت ولکن الظنین ظنین۔ خبردار کتاب اللہ کی قسم مجھے کسی دشمن کی وجہ سے نہیں چھوڑا گیا مگر متہم متہم ہوتا ہے۔
ابوعبید نے اسے اختیار کیا ہے کیونکہ انہوں نے آپ کو بخیل قرار نہیں دیا، بلکہ آپ کو جھٹلایا کیونکہ عربوں کا کلام یوں ہوتا ہے، ماھو بکذا، وہ ماھوعلی کذا نہیں کہتے، وہ کہتے ہیں، ماانت علی ھذابمتھم، باقی قراء نے اسے بضنین پڑھا ہے۔ یعنی آپ بخیل نہیں ہیں یوں باب چلایا جاتا ہے، ضننت بالشئی اضن ضننا فھوضنین۔ ابن بی نجیح نے مجاہد سے یہ قول نقل کیا ہے جو آپ کو علم دیا گیا ہے اس میں تم پر بخل نہیں کرتے بلکہ وہ مخلوقات کو اللہ کا کلام اور اس کے احکام سکھاتے ہیں۔ شاعر نے کہا، اجود بمکنون الحدیث واننی، بسرک عمن سالتی لضنین۔ میں سربستہ رازوں کے بارے میں سخاوت کرنے والا ہوں اور میں تیرے راز کے بارے میں بخل کرنے والا ہوں اس سے جو کوئی اس کے بارے میں مجھ سے سوال کرے۔ الغیب سے مراد قرآن حکیم اور آسمان کی خبریں ہیں پھر یہ حضرت محمد کی صفت ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ جبرائیل کی صفت ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، بظنین کا معنی کمزور ہے فراء نے اور مبرد نے یہ بیان کیا ہے یہ کہا جاتا ہے، رجل ظنین یعنی کمزور آدمی بئرظنون جب اس میں پانی کم ہو۔ ظنون سے مراد ایسا قرض ہے جس کے بارے میں پتہ نہ ہو کیا لینے والا ادا کرے گا یا نہیں ؟ اسی معنی میں حضرت علی کی ایسے آدمی کے بارے میں گفتگو ہے جس کے دین ظنون تھے۔ اگر سچا ہے تو جب اپنے قرض پر قبضہ کرے گا تو گزشتہ عرصہ کی زکوۃ ادا کرے گا، ظنون سے مراد ایسا آدمی ہے جس کے اخلاق برے ہوں یہ مشترک لفظ ہے۔