تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 81. At-Takwir · Ayah 29
Tafseerوَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿29﴾
- وَمَا تَشَآءُوْنَاور تم نہ چاہوگے
- اِلَّآمگر
- اَنْ يَّشَآءَ اللّٰهُیہ کہ چاہے اللہ
- رَبُّ الْعٰلَمِيْنَرب تمام جہان
Translation · Al-Qurtubi
اور تم کچھ نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العلمین چاہے
Tafseer · Al-Qurtubi
وماتشاء ون الاان یشاء اللہ رب العالمین۔ اس امر کو واضح کیا بندہ کوئی بھلائی کا کام نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ممکن ہوتا ہے اور کوئی برائی نہیں کرتا مگر اللہ اللہ تعالیٰ ہی اسے بےیارومددگار چھوڑتا ہے، حضرت حسن بصری نے کہا : اللہ کی قسم عربوں نے اسلام نہ چاہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے چاہا، وہب بن منبہ نے کہا، اللہ تعالیٰ نے انبیاء پر جو کتابیں نازل کیں ہیں ان میں شامی کتب میں میں نے پڑھا ہے جس نے مشیت کو اپنی طرف منسوب کیا اس نے کفر کیا، قرآن حکیم میں ہے، ولواننا نزلنا۔۔ تا۔۔۔ ان یشاء اللہ۔ الانعام 111) ۔ اگر ہم اتارتے ان کی طرف فرشتے اور باتیں کرنے لگتے ان سے مردے، (قبروں سے اٹھ کر) اور ہم جمع کردیتے ہر چیز کو ان کے روبرو تب بھی وہ ایمان نہ لاتے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ چاہتا۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ماکان لنفس ان تو من الاباذن اللہ۔ یونس 110) کسی نفس کو اختیار نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر ایمان لائے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، انک لاتھدی من احببت ولکن اللہ یھدی من یشائ۔ القصص 56) جسے ہدایت دینا آپ پسند کرتے ہیں آپ اسے ہدایت نہیں دے سکتے لیکن اللہ تعالیٰ ہدایت دیتا ہے جس کے حق میں چاہتا ہے۔ اس معنی میں یہ آیات کثیر ہیں اس طرح احادیث میں بہت زیادہ ہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام کے ذریعے ہدایت دی اور کفر کے وسیلہ سے گمراہ کیا جس طرح پہلے کئی مواقع پر گزرچکا ہے۔