تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 82. Al-Infitaar · Ayah 1
Tafseerاِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ﴿1﴾
- اِذَا السَّمَآءُجب آسمان
- انْفَطَرَتْپھٹ جائے
Translation · Al-Qurtubi
جب آسمان پھٹ جائے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
اذالسماء انفطرت۔۔ تا۔۔۔۔ واخرت۔
اذالسماء انفطرت۔ جب آسمان اللہ تعالیٰ کے حکم سے پھٹ جائے گا تاکہ فرشتے اتریں یہ آیت اس آیت کی طرح ہے، ویوم تشقق السماء بالغمام ونزل الملائکۃ تنزیلا۔ الفرقان) جس روز آسمان بادل کی صورت میں پھٹ جائے گا اور فرشتے نازل ہوں گے، ایک قول یہ کیا گیا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی ہیبت سے پھٹ جائے گا فطر کا معنی پھاڑنا ہے یوں جملہ بولا جاتا ہے، فطرتہ فانفطر میں نے اسے پھاڑا تو وہ پھٹ گیا۔ اس معنی میں فطرنا البعیر ہے ھو بعیر فاطر۔ ایسا اونٹ جس کی ناب نکل آئی ہے تفطر الشئی پھٹ گئی، سیف فطار جس میں پھٹنیں ہوں۔ عشرہ نے کہا : وسیفی کالعقیقۃ وھو کمعی، سلاحی لا افل ولافطارا۔ میری تلوار چمکدار ہے وہ میری ساتھی ہے میرے اسلحہ میں نہ داندانے ہیں نہ پھینٹیں۔ یہ بحث پہلے گزرچکی ہے۔