تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 82. Al-Infitaar · Ayah 10
Tafseerوَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾
- وَاِنَّاور بیشک
- عَلَيْكُمْتم پر
- لَحٰفِظِيْنَنگہبان
Translation · Al-Qurtubi
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
وان علیکم لحفظین، کراما کاتبین، یعلمون ماتفعلون۔
یعنی فرشتوں میں نگہبان ہیں وہ بڑے معزز ہیں یہ اسی طرح ہے جس طرح یہ فرمایا، کرام بررہ۔ عبس) معزز نیک ہیں۔ یہاں تین مسائل ہیں :
کراما کاتبین کس حالت میں بندے سے جدا ہوتے ہیں۔
مسئلہ نمبر 1۔ رسول اللہ ﷺ سے مروی ہے، کراما کاتبین کی عزت کیا کرو وہ دو حالتوں کے سوا تم سے الگ نہیں ہوتے، قضائے حاجت، حقوق زوجیت جب تم میں سے کوئی ایک غسل کرے تو وہ دویار یا کسی چیز سے پردہ کرے یا اس کا بھائی اس کا پردہ کرے۔ حضرت علی سے مروی ہے فرشتہ بندہ سے رخ پھیرے رہتا ہے جب تک اس کی شرمگاہ ننگی ہو، روایت بیان کی ہے بندہ جب حمام میں بغیر چادر کے داخل ہوتا ہے تو دو فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں۔
کیا کافروں پر بھی فرشتے مقرر ہیں ؟
مسئلہ نمبر 2۔ علماء نے اس بارے میں اختلاف کیا ہے کہ کافروں پر بھی فرشتے ہوتے ہیں یا نہیں، بعض نے کہا، نہیں ہوتے کیونکہ ان کا امرظاہر ہوتا ہے اور عمل بھی ایک ہی ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا، یعرف المجرمون بسیمھم، الرحمن) مجرموں خوان کے چہروں سے پہچان لیاجائے گا، ایک قول یہ کیا گیا ہے، ان پر حفظہ ہوں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان، کلا بل تکذبون بالدین، وان علیکم لحفظین، کراما کاتبین، یعلمون ماتفعلون۔ اور ایک جگہ فرمایا، واما من اوتی کتابہ بشمالہ، حاقہ، 25) رہا وہ شخص جس کو نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا گیا، فرمایا، واما من اوئی کتبہ ورآء ظہرہ۔ الانشقاق) رہاوہ شخص جس کو اس کا نامہ اعمال اس کے پشت کے پیچھے سے دیا گیا اس کی خبر دی ہے کہ کفار کے لیے بھی کاتب ہوں گے اور ان پر نگہبان ہوں گے اگر یہ سوال کیا جائے، جو فرشتہ اس کے دائیں کندھے پر ہے وہ کیا چیز لکھے گا جبکہ اس کی تو کوئی نیکی نہیں ؟ اسے جواب دیا جائے گا، جو بائیں کندھے پر فرشتہ ہے وہ اپنے ساتھی کی اجازت سے لکھے گا جبکہ اس کی تو کوئی نیکی نہیں ؟ اس کو جواب دیا جائے گا جو بائیں کندھے پر فرشتہ ہے وہ اپنے ساتھی کی اجازت سے لکھے گا پس وہ اس پر گواہ ہوگا اگرچہ وہ خود نہیں لکھے گا۔
فرشتے کو انسان کی نیکی اور برائی کے ارادے کا کیسے پتا چلتا ہے ؟۔
مسئلہ نمبر 3۔ سفیان سے پوچھا گیا فرشتوں کو کیسے علم ہوتا ہے کہ بندے نے نیکی یا برائی کا ارادہ کیا ہے ؟ کہا جب بندہ نیکی کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس سے کستوری کی خوشبوپاتے ہیں جب وہ کسی برائی کا ارادہ کرتا ہے توہ اس سے بدبو پاتے ہیں سورة ق میں، مایلفظ من قول الالدیہ رقیب عتید۔ ق) کے ضمن میں مفصل بحث گزرچکی ہے علماء نے قضائے حاجت اور حقوق زوجیت کے وقت گفتگو کو مکروہ جانا ہے کیونکہ اس وقت فرشتے بندے سے الگ ہوتے ہیں اس بارے میں گفتگو سورة آل عمران میں گزرچکی ہے۔ حضرت حسن بصری سے مروی ہے تمہارے اعمال میں سے کوئی چیز ان پر مخفی نہیں ہوتی، ایک قول یہ کیا گیا ہے، تمہارے ظاہراعمال کو جانتے ہیں جو تمہارے دلوں کی باتیں انہیں نہیں جانتے، واللہ اعلم۔