تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 82. Al-Infitaar · Ayah 9
Tafseerكَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ﴿9﴾
- كَلَّاہرگز نہیں
- بَلْبلکہ
- تُكَذِّبُوْنَتم جھٹلاتے ہو
- بِالدِّيْنِجزا وسزا کا دن
Translation · Al-Qurtubi
مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
Tafseer · Al-Qurtubi
کلابل تکذبون بالدین۔ یہ بھی جائز ہے کہ کلا حق کے معنی میں ہو تو اس سے کلام کا آغاز ہوگا، یہ بھی جائز ہے کہ یہ لا کے معنی میں ہو پھر معنی بنے گا معاملہ اس طرح نہیں کہ جس طرح تم کہتے ہو کہ تم غیر اللہ کی عبادت میں حق پر ہو اس پر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان، ماغرک بربک الکریم، دلالت کرتا ہے فراء بھی یہی کہتا ہے معنی یہ ہوگا کہ باس اس طرح نہیں جس طرح تجھے دھوکے میں رکھا گیا ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے معاملہ اس طرح نہیں جس طرح تم کہتے ہو کہ دوبارہ اٹھانا نہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ جھڑکنے کے معنی میں ہے یعنی تم اللہ تعالیٰ کے حکم اور کرم سے دھوکہ میں مبتلا نہ ہو کہ تم اللہ تعالیٰ کی آیات میں تفکر چھوڑ دو ، ابن انباری نے کہا، الدین اور رکبک پر وقف عمدہ ہے اور کلا پر عطف قبیح ہے۔
بل تکذبون بالدین۔ اے اہل مکہ تم حساب کو جھٹلاتے ہو، بل ماقبل شی کی نفی اور دوسری چیز کو ثابت کرنے کے لیے ہوتی ہے ان کا دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار یہ تو معلوم تھا اگرچہ اس سورت میں اس کا ذکر نہیں ہوا۔