تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 20

Tafseer
  1. كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ﴿20﴾

    1. كِتٰبٌایک دفتر
    2. مَّرْقُوْمٌلکھا ہوا
Translation · Al-Qurtubi
ایک دفتر ہے لکھا ہوا
Tafseer · Al-Qurtubi
کتب مرقوم۔ یہ علیین کی تفسیر نہیں بلکہ علییون پر کلام مکمل ہوجاتی ہے، پھر ابتداء کی اور فرمایا، کتب مرقوم یعنی ابرار کی کتاب رقم شدہ کتاب ہے۔ روایت بیان کی گئی ہے کہ فرشتے بندے کے عمل کو لے کر اوپر چڑھتے ہیں وہ اس کا استقبال کرتے ہیں جب وہ اسے لے کر وہاں تک پہنچتے ہیں جہاں تک اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اللہ تعالیٰ ان کی طرف وحی کرتا ہے، تم میرے بندے پر محافظ تھے اور میں اس کے دل پر نگاہ رکھے ہوئے تھا اس نے میرے لیے اپنے عمل کو خالص نہیں کیا اسے سجین میں رکھ لو، ہر آسمان کے مقرب فرشتے ابرار کے عمل پر گواہی دیں گے، وہب اور ابن اسحاق نے کہا، یہاں مقربین سے مراد حضرت اسرافیل (علیہ السلام) جب مومن نیکی کا عمل کرتا ہے تو فرشتے صحیفہ کو اوپراٹھاتے ہیں اس کا نور ہوتا ہے جو آسمانوں میں چمکتا ہے جس طرح زمین میں سورج کا نور چمکتا ہے یہاں تک کہ وہ اسرافیل تک اسے پہنچادیں گے وہ اس صحیفہ پر مہر لگادے گا اور لکھے گا، یہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی طرح ہے، یشھدہ المقربون، ان کی کتابت کی وہ گواہی دے گا۔