تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 19
Tafseerوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ﴿19﴾
- وَمَآاور کیا
- اَدْرٰىكَتجھے خبر
- مَا عِلِّيُّوْنَکیا ہے علیین
Translation · Al-Qurtubi
اور تم کو کیا معلوم علیین کیا چیز ہے ؟
Tafseer · Al-Qurtubi
وما ادراک ماعلییون، کتب مرقوم، یشھدہ المقربون۔ اے محمد آپ کو کس چیز نے بتایا کہ علیون کیا ہے ؟ یہ سوالیہ انداز اس کے مقام و مرتبہ کو ظاہر کرنے کے لیے ہے پھر اس کی تفسیر بیان کی۔