تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 31

Tafseer
  1. وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ﴿31﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. انْقَلَبُوْٓاوہ لوٹتے
    3. اِلٰٓى اَهْلِهِمُاپنے گھر والے
    4. انْقَلَبُوْالوٹتے
    5. فَكِهِيْنَہنستے (باتیں بناتے)
Translation · Al-Qurtubi
اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
Tafseer · Al-Qurtubi
واذانقلبوا الی اھلھم النقلبوا فکھین۔ جب وہ اپنے اہل اور ساتھیوں کی طرف لوٹتے تو خوش خوش لوٹتے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے جس کفر پر وہ ہیں اس پر خوشی کا اظہار کرتے اور مومنوں کے ذکر سے لطف اندوز ہوتے، ابن قعقاع، حفص، اعرج، اسلمی نے کہا، فکھین الف کے بغیر ہے جب کہ باقی قراء نے اسے الف کے ساتھ پڑھا ہے، فراء نے کہا یہ دونوں لغتیں ہیں جیسے طمع، طامع، حذر، حاذر، سورة الدخان میں یہ گزرچکا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، الف کہ کا معنی ہے حددرجہ حریص اور تکبر کرنے والا الفاکہ کا معنی ہے لطف اندوز ہونے والا ہے۔