تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 34

Tafseer
  1. فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ﴿34﴾

    1. فَالْيَوْمَپس آج
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاایمان والے
    3. مِنَ الْكُفَّارِکافروں سے (پر)
    4. يَضْحَكُوْنَہنستے ہیں
Translation · Al-Qurtubi
تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
فالیوم الذین آمنو من الکفار یضحکون۔ یعنی قیامت کے روز حضور ﷺ پر ایمان لانے والے کفار پر ہنسیں گے جس طرح کفار دنیا میں ان پر ہنسا کرتے تھے اس کی مثل سورة المومنین میں گزرچکی ہے۔ ابن مبارک نے یہ ذکر کیا ہے محمد بن بشارنے قتادہ سے یہ روایت نقل کی ہے کہ ہمارے سامنے یہ ذکر کیا گیا ہے کہ کعب کہا کرتے تھے کہ جنت اور دوزخ کے درمیان ایک روشن دان ہے جب مومن ارادہ کرے گا، کہ دنیا میں جو اس کا دشمن تھا اس کو دیکھتے تو وہ اس روشن دان سے جھانکے گا اللہ تعالیٰ نے ایک اور آیت میں ارشاد فرمایا، فاطلع فراہ فی سواء الجحیم۔ الصافات) اس پر جھانکا تو اسے جہنم میں دیکھا، کہا یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس نے جھانکا تو قوم کی کھوپڑیوں کو کھولتے ہوئے دیکھا، ابن مبارک نے یہ بھی ذکر کیا کلبی نے ابوصالح سے اللہ تعالیٰ کے فرمان، اللہ یستھزی بھم البقرہ 15) اللہ تعالیٰ انہیں ان کے استہزاء کی سزا دیتا ہے، کے بارے میں روایت نقل کی ہے کہ جہنمی جہنم میں ہوں گے تو انہیں کہا جائے گا باہرنکلو تو ان کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے جب وہ دیکھیں گے کہ دروازے کھول دیے گئے تو وہ نکلنے کے لیے ان دروازوں کی طرف بڑھیں گے جب کہ مومن پلنگوں پر بیٹھے ہوں گے، جب وہ دروازے تک پہنچیں گے تو ان پر دروازے بند کردیے جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے فرمان، اللہ یستھزی بھم کا یہی مصداق ہے جب ان کے لیے دروازہ بند کردیے جائیں گے تو ان پر مومن ہنسیں گے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان، فالیوم الذین آمنوامن الکفار یضحکون، کا یہی مصداق ہے۔