تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 36

Tafseer
  1. هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿36﴾

    1. هَلْکیا
    2. ثُوِّبَبدلہ دیا گیا
    3. الْكُفَّارُکافر (جمع)
    4. مَاجو
    5. كَانُوْا يَفْعَلُوْنَوہ کرتے تھے
Translation · Al-Qurtubi
تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلا مل گیا
Tafseer · Al-Qurtubi
ھل ثوب الکفار ماکانوایفعلون۔ یہ سورة بقرہ کے آغاز میں پہلے گزرچکا ہے ھل ثوب کا معنی ہے جب کفار کے ساتھ یہ معاملہ کیا جائے گا تو دنیا میں جو وہ مومنوں کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے کیا اس کا انہیں بدلہ دے دیا گیا ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ ینظرون کے متعلق ہے وہ دیکھیں گے کیا کفار کو بدلہ دے دیا گیا ہے، ھل کا معنی تقریر ہوگا اس کا محل ینظرون کے ساتھ نصب ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ جملہ مستانفہ ہے جس کا اعراب میں کوئی محل نہیں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے یہاں قول مضمر ہے معنی ہوگا مومن ایک دوسرے کو کہیں گے کیا کفار کو بدلہ دے دیا گیا یہ ثاب، یثوب سے مشتق ہے جس کا معنی ہے لوٹنا ہے ثواب اسے کہتے ہیں جو بندے کے عمل کے عوض بندے کی طرف لوٹتا ہے اس کا استعمال خیر اور شر دونوں معنی میں ہوتا ہے۔