تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 8
Tafseerوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ﴿8﴾
- وَمَآ اَدْرٰىكَاور کیا خبر ہے تجھے
- مَا سِجِّيْنٌکیا ہے سجین
Translation · Al-Qurtubi
اور تم کیا جانتے ہو کہ سجین کیا چیز ہے ؟
Tafseer · Al-Qurtubi
وما ادراک ماسجین۔ میں کوئی ایسی چیز نہیں جو اس امر پر دلالت کرے کہ سجین عربی زبان کا لفظ نہیں جس طرح القارعہ، مالقاریہ، وما ادراک ما القارعہ میں کوئی ایسی دلیل نہیں کہ یہ عربی زبان کا لفظ نہیں بلکہ یہ سجین کیے امر کی تعظیم ہے کتاب کے مقدمہ میں یہ بات گزرچکی ہے، الحمدللہ قرآن حکیم میں کوئی غیر عربی نہیں۔