تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 13
Tafseerاِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ﴿13﴾
- اِنَّهٗ كَانَبیشک وہ تھا
- فِيْٓ اَهْلِهٖاپنے لوگوں میں
- مَسْرُوْرًاخوش وخرم
Translation · Al-Qurtubi
یہ اپنے اہل و عیال میں مست رہتا تھا
Tafseer · Al-Qurtubi
انہ کان فی اھلہ مسرورا۔ وہ دنیا میں خوش وخرم تھا، ابن زید نے کہا اللہ تعالیٰ نے جنتیوں کی صفت دنیا میں خوف رکھنے والے، غمگین، رونے والے اور شفقت کرنے والوں سے بیان کی ہے جبکہ آخرت میں ان کی صفت نعم اور سرور سے کی اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے، انا کنا قبل فی اھلنا مشفقین، فمن اللہ علینا ووقنا عذاب السموم۔ طور) ہم بھی اس سے پہلے اپنے اہل خانہ میں (اپنے انجام کے بارے میں) سہمے رہتے تھے سو بڑا احسان فرمایا ہے اللہ نے ہم پر اور بچالیا ہے، ہمیں گرم لو کے عذاب سے، اور جہنمیوں کی دنیا میں صفت و سرور، ہنسنے اور لطف اندوزی سے کی، فرمایا، انہ کان فی اھلہ مسرورا۔
انشقاق) وہ اپنے اہل میں خوش وخرم تھا۔