تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 14
Tafseerاِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ﴿14﴾
- اِنَّهٗبیشک وہ
- ظَنَّاس نے گمان کیا
- اَنْکہ
- لَّنْ يَّحُوْرَہرگز نہ لوٹے گا
Translation · Al-Qurtubi
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
انہ ظن ان لن یحور۔ اسے زندہ کرکے ہر گرز دوبارہ نہیں اٹھایاجائے گا کہ اس کا محاسبہ کیا جاتا پھر اس کو ثواب دیا جائے گا یا سزادی جائے گی، یوں باب ذکر کیا جاتا ہے، حاریحور جب وہ لوٹے، لبید نے کہا : وما المرء الا کا لشھاب وضوئہ، یحور رمادا بعد اذاھوا ساطع۔ انسان نہیں ہے مگر ایک شہابچے اور اس کی روشنی کی مانند پہلے وہ روشن ہوتا ہے پھر خاکستر ہوجاتا ہے۔
عکرمہ اور داؤد بن ابی ہند نے کہا : یحور یہ حبشی زبان کالفط ہے اس کا معنی ہے لوٹنا ہے، یہ بھی جائز ہے کہ دو کلمے متفق ہوجائیں کیونکہ دونوں کلمہ اشتقاق ہیں اس سے، الخبز الحواری ہے کیونکہ یہ روٹی سفید ہوجاتی ہے حضرت ابن عباس نے فرمایا میں نہیں جانتا کہ حواری کیا ہے، یہاں تک کہ میں نے بدوی عورت کو سنا جو اپنی بیٹی کو بلارہی تھی حوری، یعنی میری طرف لوٹ آقوم عرب میں حور کا معنی لوٹنا ہے اس معنی میں رسول اللہ کا یہ فرمان ہے، اللھم انی اعوذبک من الحور بعدالکور، اے اللہ میں زیادتی کے بعد کمی سے تیری پناہ مانگتا ہوں اسی طرح لفظ حور ہے ضرب المثل ہے حور فی محارۃ، نقصان درنقصان، یہ اس آدمی کے بارے میں بولا جاتا ہے جس کا معاملہ ادبار کا شکار ہو شاعر نے کہا : والذم یبقی وزاد القوم فی حور۔ مذمت باقی رہتی ہے اور قوم نقصان میں بڑھ جاتی ہے۔ حوریہ تیرے اس قول سے اسم ہے، طحنت الطاحنہ فما احارث شیئا۔ آٹا پسینے والی نے پیسے اور آٹے میں کچھ اضافہ نہ کیا حور کا معنی ہلاکت بھی ہے راجز نے کہا : فی بشر لاحور سری ولاشعر۔ ابوعبیدہ نے کہا، یہ اصل میں بئر حور ہے اور لازائد ہے یعنی ہلاکت والاکنواں۔ بعدالکون کے الفاظ روایت کیے گئے جس کا معنی ہے امر کے مکمل ہونے کے بعد اس کا منتشر ہونا، معمر سے الحور بعدالکون کے بارے میں پوچھا گیا انہوں نے کہا، اس سے مراد الکنتی ہے، عبدالرزاق نے ان سے پوچھا، الکنتی کیا چیز ہے ؟ فرمایا ایک آدمی پہلے صالح ہوتا ہے، پھر برا ہوا جاتا ہے، ابوعمرو نے کہا : جب ایک آدمی بوڑھا ہوجاتا ہے تو اسے کنتی کہتے ہیں کہ گویا اسے اس کے قول کی طرف منسوب کیا گیا کنت فی شبابی کذا، شاعر نے کہا : فاصبحت کنتیا، واصبحت عاجنا، وشر خصال المرء کنت وعاجن۔ میں کنتی ہوگیا ہوں اور میں عاجن ہوگیا ہوں اور انسان کی خصلتوں میں سے سب سے بری کنتی اور عاجن ہونا ہے۔ عجن الرجل کا معنی ہے جب ایک آدمی اٹھے توتکبر کی وجہ سے زمین پر سہارالے، ابن اعرابی نے کہا، کنتی سے مراد وہ آدمی ہے جو کہتا ہے، میں جوان تھا میں بہادر تھا کانی اسے کہتے ہیں جو یہ کہتا ہے میرے پاس مال تھا میں ہبہ کیا کرتا تھا میرے پاس گھوڑے تھے اور میں اس پر سوار ہوا کرتا تھا۔