تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 16
Tafseerفَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ﴿16﴾
- فَلَآ اُقْسِمُسو میں قسم کھاتا ہوں
- بِالشَّفَقِشام کی سرخی
Translation · Al-Qurtubi
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
Tafseer · Al-Qurtubi
فلا اقسم بالشفق۔۔۔۔ تا۔۔۔ لایسجدون۔
فلا اقسم بالشفق۔ معنی ہے میں قسم اٹھاتا ہوں لانافیہ صلہ (زائدہ) ہے شفق سے مراد وہ سرخی ہے جو سورج کے غروب ہونے کے وقت ہوتی ہے یہاں تک کہ مغرب کا وقت ہوجاتا ہے، اشہب، عبداللہ بن حکم، یحییٰ بن یحییٰ اور دوسرے کثیر علماء نے امام مالک سے قول نقل کیا ہے، شفق سے مراد مغرب میں سرخی ہے جب سرخی ختم ہوجاتی ہے تو مغرب کا وقت ہوجاتا ہے اور عشاء کی نماز واجب ہوجاتی ہے، ابن وہب سے مروی ہے کہ مجھے کئی علماء نے حضرت علی بن ابی طالب، حضرت معاذ بن جبل، حضرت عبادہ بن صامت، حضرت شداد بن اوس، اور حضرت ابوہریرہ سے مجھے یہ خبر دی کہ ان کے نزدیک شفق سے مراد سرخی ہے، امام مالک بن انس نے یہی کہا ہے ابن وہب کے علاوہ کئی علماء نے صحابہ یعنی حضرت عمر، حضرت ابن عمر، حضرت ابن مسعود، حضرت ابن عباس اور حضرت انس ؓ، قتادہ، ابن مسیب، طاوس، عبداللہ بن دینار اور زہری سے یہی قول نقل کیا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد سفیدی ہے یہ قول حضرت ابن عباس، حضرت ابوہریرہ، حضرت عمر بن عبدالعزیز، اواعی اور امام ابوحنیفہ سے بھی ایک روایت مروی ہے، اسد بن عمرو نے روایت کی ہے کہ انہوں نے اس سے رجوع کرلیا تھا، حضرت ابن عمر سے یہ مروی ہے کہ اس سے مراد سفیدی ہے پہلاقول پسندیدہ ہے۔ کیونکہ اکثر صحابہ، تابعین اور فقہا کی یہی رائے ہے کیونکہ کلام عرب کے شواہد اشتقاق اور سنت اس کی شہادت دیتے ہیں۔ فراء نے کہا، میں نے ایک عرب کو کہتے ہوئے سنا جو اسی کپڑے کے بارے میں کہہ رہا تھا جس پر رنگ تھا، گویا وہ شفق ہے، جب کہ وہ کپڑا سرخ تھا، یہ اس کے سرخ ہونے کا شاہد ہے، شاعر نے کہا : واحمرللون کمحمر الشفق۔ وہ سرخ رنگ والا ہے جس طرح شفق سرخ ہوتی ہے۔ سرغ گیرو کو شفق کہتے ہیں صحاح میں ہے، شفق سے مراد سورج کی بقیہ روشنی اور سرخی ہے جو رات کے پہلے حصے میں ہوتی ہے، اور عتم (عشاء) کے قریب ہوتی ہے خلیل نے کہا، شفق سے مراد وہ سرخی ہے جو سورج کے غروب ہونے سے لے کر عشاء کے وقت تک رہتی ہے جب وہ چلی جائے تو کہتے ہیں، غاب الشفق، پھر کہا گیا اس کا اصل معنی نرمی ہے یہ لفظ بولا جاتا ہے، شی شفق، اس کی نرمی کی وجہ سے اسمیں کوئی مضبوطی نہیں، اشفق علیہ اس کا دل نرم ہوگیا، شفقت، اشفاق سے ایک اسم ہے اس سے مراد دل کی نرمی ہے اسی طرح شفق ہے، شاعر نے کہا : تھوی حیاتی، واھوی موتھا شفقا۔ وہ میری زندگی کی خواہش کرتی ہے اور میں شفقت کی وجہ سے اس کی موت کی خواہش کرتا ہوں۔
شفق سے مراد سورج کی باقی ماندہ روشنی اور سرخی ہے گویا وہ نرمی سورج کی روشنی سے ہے، حکماء نے کہا، سفیدی اصلا غیب نہیں ہوتی، خلیل نے کہا، میں اسکندریہ کے مینارہ پر چڑھا میں نے سفیدی کو دیکھا تو میں نے اسے ایک افق سے ودسرے افق میں مضطرب دیکھا میں نے اسے غائب ہوتے ہوئے نہیں پایا ابن ابی اویس نے کہا، میں نے اسے طلوع فجر تک پھیلتا ہوا پایا ہمارے علماء نے کہا، جب اس کا وقت محدود نہیں تو اس کا اعتبار ساقط ہوجائے گا۔ سنن ابی داؤد میں نعمان بن بشیر سے مروی ہے کہ میں عشاء کے وقت کو تم سے زیادہ جانتا ہوں نبی کریم عشاء کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب تیسری رات کا چاند غروب ہوجاتا تھا یہ اس وقت کی حد ہے پھر حکم اسم کے اول جز کے ساتھ متعلق ہوتا ہے، یہ اعتراض نہ کیا جائے گا کہ آپ کا یہ دعوی فجر اول کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے کیونکہ ہم کہتے ہیں، فجر اول کے ساتھ نمازوں اور روزے کا حکم متعلق نہیں کیونکہ نبی کریم نے فجر کی وضاحت اپنے ارشاد اور عمل سے بیان فرمائی، ولیس الفجر ان تقول ھکذا، فرفع یدہ الی فوق، ولکن الفجر ان تقول ھکذا وبسطھا، فجر یہ نہیں کہ تو کہے اس طرح اور اپناہاتھ اوپر کی طرف اٹھایا بلکہ اس طرح ہے اور اپنے ہاتھ پھیلایا اس کی وضاحت سورة بقرہ میں روزوں والی آیت میں گزرچکی ہے اس کے اعادہ کا کوی معنی نہیں مجاہد نے کہا، شق سے مراد تمام دن ہے، کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، والیل وماوسق۔ عکرمہ نے کہا، دن کا باقی ماندہ حصہ، شفق سے مراد ردی چیز بھی ہے یہ جملہ بوجالاتا ہے، عطاء مشفق تھوڑاعطیہ۔ کمیت نے کہا : ملک اغر من الملوک تحلبت للسائلین یداہ غیر مشفق۔ وہ بادشاہوں میں سے روشن چہرے والا بادشاہ ہے اس کے ہاتھ سائلین کے لیے دوہتے یعنی کوئی کمی نہیں کرتے۔