تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 17
Tafseerوَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ﴿17﴾
- وَالَّيْلِاور رات
- وَمَا وَسَقَاور جو سمٹ آتی ہے
Translation · Al-Qurtubi
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کرلیتی ہے ان کی
Tafseer · Al-Qurtubi
والیل وماوسق۔ جس کو جمع کرے اور لپیٹے، اس کا اصل معنی بادشاہ کا غضب ہے اس کا دبدبہ ہے اگر یہ رحمت کے دروازے سے بندوں کی طرف نہ آتی تو بندے اسکے آنے کو برداشت نہ کرسکتے لیکن یہ رات رحمت کے دروازے سے نکلی تو اس کے ساتھ مل گئی تو مخلوق اس کی طرف سکونت پذیر ہوگئی پھر لوگ متفرق ہوئے ایک دوسرے سے لپٹے اور منقبض ہوئے اور ہر ایک اپنے ٹھکانہ کی طرف لوٹ ایا یا تو اس کی ہولناکی سے خوفزدہ ہو کر اسمیں سکون پایا اللہ تعالیٰ کے فرمان، جعل لکم الیل والنھار فیہ، القصص 73) اس کی رحمت ہے کہ اس نے تمہارے لیے رات اور دن کو بنایاتا کہ اسمیں سکون حاصل کرو، اور فرمایا، ولتبتغوا من فضلہ، الجاثیہ 12) تاکہ تم دن کے وقت اس کا فضل تلاش کرورات کو اس چیز کو جمع کرتی ہے جو دن کے وقت اپنی مصروفیات میں منتشر ہوتے ہیں یہی حضرت ابن عباس، مجاہد، مقاتل اور دوسرے علماء کا قول ہے، ابن حارچ برجمی نے کہا : فانی وایاکم وشوقا الیکم، کقابض ماء لم تسقہ، اناملہ۔ بیشک میں تم اور تمہارے ساتھ اشتیاق اسی طرح ہے جس طرح ایک آدمی پانی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس پانی کو اس کی انگلیاں جمع نہیں کرتیں۔ وہ کہتا ہے، اس کے ہاتھ میں اس سے کچھ بھی نہیں جس طرح اس آدمی کے پاس کچھ بھی ہیں جو ہاتھ میں پانی روکتا ہے جب رات پہاڑوں اور درختوں، سمندروں اور زمین کو ڈھانپ لیتی ہے تو ہر چیز اس کے لیے جمع ہوگئی تو تحقیق رات نے ان چیزوں کو جمع کرلیا، وسق کا معنی ہے تیرا ایک چیز کو دوسری چیز کے ساتھ ملانا تو کہتا ہے، وسقتہ، اسقہ، وسقا، اس لیے جو کھانا کثیر ہو مجتمع ہو اسے بھی وسق کہتے ہیں یہ ساٹھ صاع ہوتا ہے طعام موسق جمع شدہ کھانا، ابل مستوسقہ، مجتمع اونٹ، راجز نے کہا : ان لنا قلائصاحقائقا مستوسقات لویجدن سائقا۔ ہماری حقہ اونٹنیاں ہیں وہ جمع ہیں کاش وہ کوئی ہانکنے والا پاتیں۔
عکرمہ نے کہا : وماوسق سے مراد ہے جس چیز کو ہانک کر ایسی جگہ لے جاتے جہاں وہ پناہ لیتا ہے وسق دھتکارنے کے معنی میں ہے اس وجہ سے اونٹوں بھیڑ بکریوں، اور گدھوں میں سے جنہیں ہانک کرلے جایا جارہا ہو انہیں وسیقہ کہتے ہیں۔ شاعر نے کہا : کماقاف آثار الوسیقہ قائف۔ جس طرح قیافہ شناس جانوروں کے نشانات کو دیکھ کر پیچھے چلا۔ حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ وماوسق کا معنی ہے جو کسی چیز کو چھپالے اور آپ سے ہی یہ بھی مروی ہے جو چیز تو کسی پر لادے جس چیز کو تونے کسی پر لادا، فقد وسقتہ، عرب کہتے ہیں، لا افعلہ ماوسقت عینی المائ، میں اس وقت تک ایسا نہیں کروں گا جب تک میری آنکھ آنسو اٹھائے ہوئے ہے۔ وسقت الناقۃ تسق وسقا، وہ حاملہ ہوئی اور اپنی رحم کو پانی پر بند کردیا، اس کے لیے یہ بولا جاتا ہے، ھی ناقۃ واسق ھی نوق واسق، جس طرح نائم کی جمع نیام آتی ہے اور صاحب کی جمع صحاب آتی ہے بشر بن ابی حازم نے کہا : الظ بھن یحدوھن حتی تبنیت الحیال من الوساق۔ شعر میں وساق اسی معنی میں ہے۔
مواسیق بھی اسی طرح ہے اوسقت البعیر میں نے اس پر بوجھ لادا، اوسقت النخلۃ اس کا پھل زیادہ ہوگیا، ضحاک اور مقاتل بن سلیمان نے کہا، وہ تاریکی کی وجہ سے بوجھل ہوگئی، مقاتل نے کہا، وہ ستاروں والی ہوگئی قشیری نے کہا، جمل کا معنی ملانا اور جمع کرنا ہے رات اپنی تاریکی کے ساتھ ہر شی کو دھانپ لیتی ہے جب اس نے ہر چیز کو ڈھانپ لیا تو انہیں جمع کرلیا، یہ قسم تمام مخلوقات کی قسم ہے کیونکہ رات ان سب کو جامع ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، فلا اقسم بماتبصرون، ومالاتبصرون۔ الحاقہ) میں قسم اٹھاتا ہوں ان چیزوں کی جن کو تم دیکھتے ہو اور جن کو تم نہیں دیکھتے۔ ابن جبیر نے کہا، اس کا معنی ہے اس میں جو عمل کیا جائے یعنی تہجد اور سحری کے وقت استغفار، شاعر نے کہا : ویوما ترانا صالحین وتارۃ، تقوم بنا کالواسق المتلبیب۔ کسی دن تو ہمیں دیکھتا ہے کہ ہم صالح ہیں اور کبھی تو ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تہجد گزار کر کمرکسنے والے کی طرح۔ یہاں واسق سے مراد عامل ہے یعنی عمل کرنے کی طرح۔