تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 7
Tafseerفَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ﴿7﴾
- فَاَمَّاپس
- مَنْ اُوْتِيَجو دیا گیا
- كِتٰبَهٗاس اعمال نامہ
- بِيَمِيْنِهٖاسکے دائیں ہاتھ میں
Translation · Al-Qurtubi
تو جس کا نامہ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
فاما من اوتی کتبہ بییمینہ، فسوف یحاسب حسابایسیرا۔ ونقلب الی اھلہ مسرروا۔ اس میں کوئی مناقشہ نہیں حضرت عائشہ کی حدیث میں رسول اللہ کی حدیث میں اس طرح مروی ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا قیامت کے روز جس کا محاسبہ کیا جائے گا اس کو عذاب دیا جائے گا، حضرت عائشہ نے کہا میں نے عرض کی یارسول اللہ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا، فامامن اوتی کتابہ بیمینہ، فسوف یحاسب حسابایسیرا۔
فرمایا وہ حساب نہیں وہ تو پیشی ہے قیامت کے روز جس کے حساب پر مناقشہ ہو اسے عذاب دیا جائے گا، اے امام بخاری اور امام مسلم اور امام ترمذی نے نقل کیا ہے کہا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اھل سے مراد جنت میں حورعین ہیں مسرورا سے مراد خوش ٹھنڈی آنکھ والا ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ آیت ابوسلمہ بن عبدلاسد کے بارے میں نازل ہوئی، یہ وہ پہلا شخص تھا جس نے مکہ مکرمہ سے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت کی تھی ایک قول یہ کیا گیا ہے اس اہل کی طرف جو دنیا میں اس کے اہل تھے تاکہ انہیں اپنی نجات اور سلامتی کے بارے میں بتلائے پہلا قول قتادہ کا ہے یعنی ان اہل کی طرف لوٹے گا جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے جنت میں تیار کیا ہے۔