تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 85. Al-Burooj · Ayah 12
Tafseerاِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ﴿12﴾
- اِنَّ بَطْشَبیشک پکڑ
- رَبِّكَتمہارا رب
- لَشَدِيْدٌبڑی سخت
Translation · Al-Qurtubi
بیشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
ان بطش ربک لشدید۔۔۔ تا۔۔۔ لمایرید۔
ان بطش ربک لشدید۔ جب وہ جابروں اور ظالموں کو پکڑتا ہے تو اس کی پکڑ بڑی سخت ہوتی ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وکذالک اخذ ربک اذا اخذالقری وھی ظالمۃ، ان اخذہ الیم شدید۔ ہود) اور یوں ہی گرفت ہوتی ہے آپ کے رب کی جب وہ پکڑتا ہے بستیوں کو دراں حالیکہ وہ ظالم ہوتی ہیں بیشک اس کی پکڑ دردناک اور سخت ہوتی ہے یہ پہلے گزرچکا ہے مبرد نے کہا، ان بطش ربک یہ جواب قسم ہے معنی یہ ہوگا قسم ہے برجوں والے آسمان کی تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے درمیان میں جو بھی کلام ہے وہ جملہ معترضہ ہے اور قسم کی تاکید کے لیے ذکر ہوا ہے حکیم ترمذی نے، نوادرالاصول، میں یہی بات ذکر کی ہے، پکڑ کی شدت کے ساتھ جو صفت ذکر کی گئی ہے قسم اس کے بارے میں واقع ہورہی ہے۔