تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 85. Al-Burooj · Ayah 14
Tafseerوَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ﴿14﴾
- وَهُوَ الْغَفُوْرُاور وہ بخشنے والا
- الْوَدُوْدُمحبت والا
Translation · Al-Qurtubi
اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
وھوالغفور الودود۔ وہ اپنے مومن بندوں کے گناہوں کو چھپانے والا ہے وہ انہیں ذلیل ورسوا نہیں کرے گا وہ اپنے اولیاء سے محبت کرنے والا ہے۔ ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے وہ اس طرح محبت کرتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے لیے خوش خبری اور محبت کو پسند کرتا ہے، ان سے یہ بھی مروی ہے کہ ودود کا معنی ہے اپنے دوستوں سے مغفرت کے ساتھ دوستی کرنا، مجاہد نے کہا، اپنے دوستوں سے محبت کرنے والا یہ مفعول بمعنی فاعل ہے، ابن زید نے کہا، اس کا معنی ہے رحم فرمانے والا، مبرد نے اسماعیل بن اسحاق قاضی سے روایت نقل کی ہے کہ ودودا سے کہتے ہیں جس کی اولاد نہ ہو۔
اور شاعر کا یہ شعر پڑھا۔ وارکب فی الروع عریانہ، ذلول الجناح لقاحا وودودا۔ میں جنگ میں ایسے گھوڑے پر سوار ہوتا ہوں جس کے بال نہیں وہ مطیع ہے اس کی اولاد نہیں۔
ودودا کا معنی ہے جس کی اولاد نہ ہو کہ جس کی طرف وہ مشتاق ہو، آیت کا معنی یہ ہوگا وہ اپنے بندوں کی بخشش کرتا ہے اس کی کوئی اولاد نہیں کہ اس بچے کی وجہ سے انہیں بخشے یہ اس لیے ہے تاکہ وہ مغفرت کے ساتھ فضل و احسان فرمانے والا ہو اور اس میں کسی جز کا کوئی عمل دخل نہیں، ایک قول یہ کیا گیا ہے یہاں ودود، مودود کے معنی میں ہے جس طرح رکوب اور حلوب، یعنی اسے اس کے صالح بندے محبت کرتے ہیں۔