تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 85. Al-Burooj · Ayah 17
Tafseerهَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ﴿17﴾
- هَلْکیا
- اَتٰىكَتجھ تک آئی (پہنچی)
- حَدِيْثُبات
- الْجُنُوْدِلشکر (جمع)
Translation · Al-Qurtubi
بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
ھل اتاک حدیث الجنود۔۔۔ تا۔۔۔ فی تکذیب
یعنی اے محمد یقینا آپ تک ان کافر جماعتوں کی خبر پہنچی ہے جنہوں نے انبیاء کو جھٹلایا اور اس کے ذریعے آپ کو مانوس کیا جارہا ہے اور آپ کو تسلی دی جارہی ہے پھر ان جماعتوں کی وضاحت کی اور فرمایا، فرعون وثمود، یہ دونوں الجنود سے بدل ہیں معنی اس کا یہ ہے اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ جو کیا ہے آپ نے اس پہچان لیا ہے جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کے انبیاء اور اس کے رسولوں کو جھٹلایا بلکہ یہ لوگ جو آپ پر ایمان نہیں رکھتے وہ آپ کو جھٹلا رہے ہیں جس طرح پہلے لوگوں کا طریقہ تھا فرعون اور ثمود کو خاص کیا گیا کیونکہ قوم ثمود عرب علاقوں میں سے تھی اور ان کا قصہ مشہور ومعروف تھا اگر چیہ یہ لوگ متقدمین میں شمار ہوتے تھے فرعون کا معاملہ اہل کتاب اور دوسرے لوگوں کے ہاں بھی معروف تھا وہ ہلاک ہونے میں سے متاخرین تھے ان دونوں کے ذریعے ہلاکت میں ان کی مثل پر دلالت کی۔