تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 85. Al-Burooj · Ayah 16
Tafseerفَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ﴿16﴾
- فَعَّالٌکر ڈالنے والا
- لِّمَا يُرِيْدُجو وہ چاہے
Translation · Al-Qurtubi
جو چاہتا ہے کردیتا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
فعال لما یرید۔ وہ چیز جس کا ارادہ کرے وہ اس پر ممتنع نہیں، یہ زمخشری کا نقطہ نظر ہے، یہ مبتدا محذوف کی خبر ہے یہ ان فعال کا لفظ ذکر کیا ہے کیونکہ جس کا وہ ارادہ کرتا ہے، اور افعال کرتا ہے وہ کثیر ہوتے ہیں فراء نے کہا، فعال کو تکرار اور استیناف کی وجہ سے رفع دیا گیا ہے کیونکہ یہ نکرہ محضہ ہے طبری نے کہا، فعال کو رفع دیا گیا ہے جبکہ وہ نکرہ محضہ ہے کیونکہ یہ اعراب میں الغفور الودود کے اعراب کے تابع ہے، ابوسفر (سعید ہمدانی) سے مروی ہے کہا، کچھ صحابہ حضرت ابوبکر صدیق کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے انہوں نے کہا، کیا ہم آپ کے لیے طبیب نہ بلائیں ؟ فرمایا اس نے مجھے دیکھا ہے، صحابہ نے پوچھا اس نے آپ کو کیا کہا ہے، ؟
جواب دیا اس نے فرمایا میں جس کا ارادہ کرلوں اس کو گزرنے والا ہوں۔