تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 85. Al-Burooj · Ayah 2
Tafseerوَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ﴿2﴾
- وَالْيَوْمِاور دن کی
- الْمَوْعُوْدِوعدہ کئے ہوئے
Translation · Al-Qurtubi
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
والیوم الموعود، وشاھدومشھود۔
یوم موعود سے مراد وہ دن ہے جس کا وعدہ کیا گیا ہے یہ دوسری قسم ہے جو یوم قیامت ہے علماء کی تاویل میں کوئی اختلاف نہیں، حضرت ابن عباس نے کہا، آسمان اور زمین والوں سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اس میں جمع ہوں۔ شاھد اور مشھود کی تعبیر میں علماء نے اختلاف کیا ہے حضرت علی، حضرت ابن عباس، حضرت ابن عمر، اروحضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ شاہد سے مراد یوم جمعہ ہے اور مشہود سے مراد یوم عرفہ ہے، یہ حضرت حسن بصری کا قول ہے۔ حضرت ابوہریرہ نے ایک مرفوع روایت نقل کی ہے یوم موعود سے مراد قیامت ہے، یوم مشھود سے مرا اد یوم عرفہ اور شاھد سے مراد یوم جمعہ ہے ابوعیسی ترمذی نے اپنی جامع میں اسے نقل کیا ہے کہا، یہ حدیث حسن غریب ہے ہم اسے موسیٰ بن عبیدہ کے سو انہیں جانتے اور موسیٰ بن عبیدہ کو حدیث میں ضعیف قرار دیا جاتا ہے اسے یحیٰی بن سعید اور دوسرے علماء نے ضیعف قرار دیا ہے شعبہ، سفیان ثوری واردوسرے ائمہ سے اس سے روایات نقل کی ہیں، قشیری نے کہا، یوم جمعہ ہر عمل کرنے والے پر گواہی دے گا جو اس نے عمل کیا ہوگا۔
میں کہتا ہوں : سارے دن اس طرح ہیں ہر دن شاہد ہے ہر رات شاہد ہے اس کی دلیل وہ روایت ہے جو ابونعیم حافظ نے معایہ بن قرہ سے نقل کی ہے وہ معقل بن یسار سے وہ نبی کریم سے روایت کرتے ہیں، لیس من یوم یاتی۔۔۔ مثل ذالک۔ ترجمہ۔ جو دن بھی بندے پر آتا ہے وہ اس میں دنا کرتا ہے اے ابن آدم میں تازہ مخلوق ہوں جو کچھ تو اس میں کرے گا میں تجھ گواہ ہوں، مجھ میں اچھا عمل کر میں کل تیرے حق میں گواہی دوں گا اگر میں گزر گیا تو مجھے کبھی بھی نہیں دیکھ سکے گا رات بھی اسی طرح کہتی ہے، معاویہ کی یہ روایت غریب ہے زید عمی نے ان سے روایت کرنے میں متفرد ہے میں اس سند کے علاوہ اس روایت کو مرفوع نہیں دیکھتا۔ قشیری نے، حضرت ابن عمر اور حضرت ابن زبیر سے روایت نقل کی ہے کہ شاہد سے مراد یوم اضحیٰ ہے سعید بن مسیب نے کہا، شاہد سے مراد یوم ترویہ ہے اور مشہود سے مراد یوم عرفہ ہے۔ اسرائیل نے ابواسحق سے وہ حارث سے وہ حضرت علی سے روایت کرتے ہیں کہ مشہود سے مراد یوم قیامت ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، ذالک یوم مجموع لہ الناس وذالک یوم مشھود۔ ہود) یہ وہ دن ہے جس دن اکٹھے کیے جائیں گے سب لوگ اور یہ وہ دن ہے جب سب کو حاضر کیا جائے گا۔
میں کہتا ہوں : اس وجہ سے شاہد کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد اللہ کی ذات ہے۔ حضرت ابن عباس اور حضرت حسن بصری، حضرت سعید بن جبیر سے بھی یہی مروی ہے کہ اسکی وضاحت ان آیات میں ہے۔ وکفی باللہ شھیدا، النسائ) اللہ تعالیٰ گواہ کافی ہے۔ قل ای شئی اکبر شھادۃ۔ الانعام 19) بتاؤ کون سی چیز شہادت میں اس سے بڑھ کر ہے، قل اللہ، شھید بینی وبینکم۔ الانعام 19) فرمادیجئے اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد حضرت محمد کی ذات ہے یہ حضرت ابنعباس اور حضرت حسین بن علی سے مروی ہے بطور دلیل حضرت ابن عباس نے یہ آیت نقل کی فکیف اذا جئنامن کل امۃ بشھید وجئنا بک علی ھولاء شھیدا۔ النسائ) تو کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے اور ہم آپ کو ان سب پر گواہ لائیں گے، اور حضرت حسین نے یہ آیت بطوردلیل پڑھی، یا ایھا النبی اناارسلنک شاھدوامبشراونذیرا۔ الاحزاب) اے نبی ہم نے آپ کو شاہد اور مبشر اور نذیر بناکربھیجا ہے۔ میں کہتا ہوں میں خود بطور دلیل یہ آیت پڑھتا ہوں، ویکون الرسول علیکم شھیدا۔ البقرہ 143 ) ۔
ایک قول یہ کیا گیا ہے : انبیاء اپنی امتوں پر گواہی دیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، فکیف اذآ جئنا من کل امتہ بشھید۔ النساء 41) ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ اس سے مراد حضرت آدم کی اولاد ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد حضرت عیسیٰ بن مریم ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وکنت علیھم شھیدمادمت فیھم۔ المائدہ 117) جب تک میں ان میں رہا میں ان پر گواہ تھا، مشہود سے مراد آپ کی امت ہے، حضرت ابن عباس اور محمد بن کعب سے مروی ہے شاہد سے مراد انسان ہے، اس کی دلیل، کفی بنفسک الیوم علیک حسیبا۔ الاسرائ) آج تجھ پر تیرا نفس ہی محاسب کافی ہے، مقاتل نے کہا، اس سے مراد اعضاء ہیں اس کی دلیل یہ آیت ہے، یوم تشھد علیھم الستنتھم وایدیھم وارجلھم بماکانوایعلمون۔ النور) اس روز ان پر ان کی زبانیں ان کے ساتہھ اس کے پاؤں ان کے اعمال پر گواہ ہوں گے حسین بن فضل نے کہا، شاہد یہ امت ہے اور مشہود باقی امتیں ہیں، اس کی وضاحت یوں ہے، وکذالک جعلناکم امۃ وسطا لتکونوا شھداء علی الناس) بقرہ 143) اس لیے ہم نے آپ کو بہترین امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہوجاؤ ایک قول یہ کیا گیا ہے شاہد سے مراد حفظہ فرشتے ہیں اور مشہود سے مراد انسان ہیں، ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد راتیں اور دن ہیں اس کی وضاحت ہم پہلے کرچکے ہیں۔
میں کہتا ہوں : مالک مالک کے خلاف گواہی دے گا زمین اس کے بارے میں گواہی دے گی جو اس پر عمل کیا گیا صحیح میں مسلم میں نبی کریم سے مروی ہے، ان ھذالمال خضر حلود نعم صاحب المسلم ھو لمن اعطی منہ المسکین۔ والیتیم وابن السبیل وانہ من یاخذہ بغیر حق کان کالذی یاککل ولایشبع ویکون علیہ شھیدا یوم القیامہ، یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے اس کا مالک مسلمان کتنا اچھا ہے جو اس مال سے مسکین، یتیم اور مسافر کو دیتا ہے یا جس طرح رسول اللہ نے فرمایا جو آدمی اسے بغیرحق کے لیتا ہے اس کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جو کھاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا، یہ قیامت کے روز اس کے خلاف گواہ ہوگا۔ ترمذی شریف میں حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے اسی آیت، یومئذ تحدث اخبارھا، اس روز وہ اپنی خبریں بیان کرے گی پوچھا کیا تم جانتے ہو کی اس کی خبریں کیا ہیں ؟ صحابہ نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں فرمایا اس کی خبریں یہ ہیں یہ ہر مرد اور عورت پر گواہی دے گی جو اس پر عمل کیا گیا وہ کہے گی یہ یہ عمل کیا گیا فرمایا یہی اس کی خبریں ہیں، فرمایا یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے شاھد سے مراد مخلوق ہے جس نے اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کی شہادت دی اور مشہود سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے مشہود سے مراد یوم جمعہ ہے جس طرح حضرت ابودرداء نے روایت کی، رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، اکثرواعلی من الصلوۃ یوم الجمعہ فانہ یوم مشھود شھدہ، الملائکہ۔ جمعہ کے روز مجھ پر کثرت سے درود پڑھو کیونکہ یہ یوم مشہود ہے اس میں ملائکہ حاضر ہوتے ہیں اسے ابن ماجہ اور دوسرے محدثین نے ذکر کیا ہے۔
میں کہتا ہوں : اس اعتبار سے یوم عرفہ مشہود ہے کیونکہ ملائکہ اس روز حاضر ہوتے ہیں اور اللہ کی رحمت اس میں نازل ہوتی ہے اسی طرح یوم النحر بھی ہے، ابوبکر عطار نے کہا، شاہد سے مراد ہجراسود ہے، جس آدمی نے صدق، اخلاص اور یقین کے سات ھ اسے مس کیا اسے کے حق میں یہ گواہی دے گا اور مشہود سے مراد حاجی ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے، شاہد سے مراد انبیاء اور مشہود سے مراد حضرت محمد ہیں، اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے، واذاخذاللہ میثاق النبین لما اتیتکم من کتب واحکمۃ، وانامعکم من الشاھدین۔ آل عمرا) یاد کرو اسوقت کو جب اللہ تعالیٰ نے انبیاء سے پختہ وعدہ لیا جو میں نے تمہیں کتاب اور حکمت دی، میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں۔