تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 85. Al-Burooj · Ayah 1
Tafseerوَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ﴿1﴾
- وَالسَّمَآءِقسم آسمان کی
- ذَاتِ الْبُرُوْجِبرجوں والا
Translation · Al-Qurtubi
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
والسماء ذات البروج۔
یہ قسم ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے قسم اٹھائی ہے بروج میں چار قول ہیں۔
(1) ستاروں والا، یہ حضرت حسن بصری، قتادہ اور مجاہد اور ضحاک کا قول ہے۔
(2) محلات، یہ حضرت ابن عباس، عکرمہ اور مجاہد کا قول ہے، عکرمہ نے کہا، یہ آسمان میں محلات ہیں مجاہد نے کہا، ایسے برج جن میں نگہبان ہوتے ہیں۔
(3) اچھی صورت والا، یہ منہال بن عمرو کا قول ہے۔
(4) منازل والا، یہ ابوعبیدہ اور یحییٰ بن سلام کا قول ہے، یہ بارہ برج ہیں یہ ستاروں، چاند اور سورج کی منازل ہیں۔ چاند ایک برج میں دو دن اور ایک تہائی دن چلتا رہتا ہے، یہ اٹھائیس دن ہوجاتے ہیں پھر دوراتیں وہ چھپ جاتا ہے اور اس سورج ہر برج میں ایک ماہ تک چلتا رہتا ہے وہ برج یہ ہیں، حمل، ثور، جوزائ، سرطان، الاسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلو اور حوت۔ کلام عرب میں بروج سے مراد محلات ہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، ولوکنتم فی بروج مشیدہ، النساء 78) اگرچہ تم مضبوط محلات میں ہو۔