تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 87. Al-A'laa · Ayah 10

Tafseer
  1. سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ﴿10﴾

    1. سَيَذَّكَّرُجلد سمجھ جائے گا
    2. مَنْ يَّخْشٰىجو ڈرتا ہے
Translation · Al-Qurtubi
جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
سیذکر من یخشی۔ جو اللہ تعالیٰ سے تقوی اختیار کرتا ہے اور اس سے ڈرتا ہے وہ نصیحت حاصل کرے گا، ابوصالح نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ یہ آیت حضرت ابن مکتوم کے حق میں نازل ہوئی، ماوردی نے کہا : جو آدمی اس سے امیدر کھتا ہے وہ بھی نصیحت حاصل کرتا ہے مگر ڈرنے والے کا نصیحت حاصل کرنا امیدر کھنے والے کے نصیحت حاصل کرنے سے زیادہ بلیغ ہے۔ اس وجہ سے یہاں تذکرہ کو خشیت کے ساتھ معلق کیا ہے رجاء کے ساتھ معلق نہیں کیا، ایک قول یہ کیا گیا ہے آپ وعظ ونصیحت ہر کسی کو کریں گے اگرچہ واعظ اسے نفع دیتا ہے جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے لیکن تجھے دعوت کا ثواب تو مل جائے گا یہ قشیری نے بیان کیا ہے۔