تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 87. Al-A'laa · Ayah 9

Tafseer
  1. فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ﴿9﴾

    1. فَذَكِّرْپس سمجھادیں
    2. اِنْ نَّفَعَتِاگر نفع دے
    3. الذِّكْرٰىسمجھانا
Translation · Al-Qurtubi
سو جہاں تک نصحیت کے نافع (ہونے کی امید) ہو نصحیت کرتے رہو
Tafseer · Al-Qurtubi
فذکر ان نفعت الذکری۔ اے محمد ﷺ آپ اپنی قوم کو قرآن کے ذریعے نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت نفع دے، یونس نے حضرت حسن بصری سے روایت نقل کی ہے یہ مومن کے لیے نصیحت اور کافر کے خلاف دلیل ہے، حضرت ابن عباس کہا کرتے تھے یہ میرے دوستوں کو نفع دیتی ہے اور میرے دشمنوں کو نفع دیتی ہے اور میرے دشمنوں کو نفع نہیں دیتی۔ جرجانی نے کہا، نصیحت کرنا واجب ہے اگرچہ وہ نفع نہ دے اس کا معنی یہ ہے نصیحت کیجئے اگر نصیحت نفع ندے یا نصیحت نفع نہ دے تو کلام میں حذف ہے جس طرح ارشاد ہے، سرابیل تقیکم الحر۔ النحل 81) پائجامے تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ مخصوص افراد کے لیے ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ ان، ما کے معنی میں ہے یعنی آپ نصیحت کریں جب تک نصیحت نفع دے تو ان، مامصدریہ کے معنی میں ہوگا، شرط کے معنی میں نہیں کیونکہ نصیحت ہر حال میں نفع دینے والی ہے، ابن شجرہ نے کہا، بعض علماء عربیہ نے کہا، ان، اذا کے معنی میں ہے یعنی جب وہ نفع دے جس طرح اللہ تعالیٰ فرمان ہے، وانتم الاعلون ان کنتم مومنین۔ آل عمران) تمہیں غالب ہو جب تم مومن ہو، یہاں بھی، ان اذا کے معنی میں ہے یعنی تم غالب ہو جب تم مومن ہو، ان کے غالب آنے کی خبر نہیں دی گئی مگر ایمان لانے کے بعد وہ غالب ہوں گے ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ یہ ان قد کے معنی میں ہے۔