تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 87. Al-A'laa · Ayah 8

Tafseer
  1. وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ﴿8﴾

    1. وَنُيَسِّرُكَاور ہم آپ کو سہولت دیں گے
    2. لِلْيُسْرٰىآسان طریقہ
Translation · Al-Qurtubi
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
ونیسرک للیسری ،۔ اس کا عطف سنقرءک اور انہ یعلم الجھر ومایخفی۔ درمیان میں جملہ معترضہ ہے۔ یسری کا معنی ہے آسان راستہ، یہ بھلائی کا عمل ہے، حضرت ابن عباس نے کہا، ہم تجھے اچھا عمل کرنے کی توفیق دیں گے، حضرت ابن مسعود نے کہا، یسری سے مراد جنت ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے ہم تجھے شریعت یسری کی توفیق دیں گے، اس سے مراد، حنیفتہ، سمحہ سھلہ، ایسی شریعت جس میں یہ صلاحیتیں موجود ہیں، یہ ضحاک نے معنی بیان کیا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، ہم آپ پر وحی کو آسان کردیں گے، یہاں تک آپ یاد کرلیں گے اور اس پر عمل کرلیں گے۔
Al-Qurtubi - 87 : 8