تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 89. Al-Fajr · Ayah 15

Tafseer
  1. فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ﴿15﴾

    1. فَاَمَّا الْاِنْسَانُپس جو انسان
    2. اِذَا مَا ابْتَلٰىهُجب اس کو آزمائے
    3. رَبُّهٗاس کا رب
    4. فَاَكْرَمَهٗاس کو عزت دے
    5. وَنَعَّمَهٗاور اسے نعمت دے
    6. فَيَقُوْلُتو وہ کہے
    7. رَبِّيْٓمیرا رب
    8. اَكْرَمَنِمجھے عزت دی
Translation · Al-Qurtubi
مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے کہ اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی
Tafseer · Al-Qurtubi
فاما الانسان اذا۔۔۔ تا۔۔۔ اھانن۔ الانسان سے مراد کافر ہے، حضرت ابن عباس نے فرمایا، اس سے مراد عتبہ بن ربیعہ اور ابوحذیفہ بن مغیرہ ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد امیہ بن خلف ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد ابی بن خلف ہے۔ جب اسے نعمت دی تو آزمائش میں ڈالا اور امتحان لیا، اذا ما میں ما زائدہ ہے مال دے کر اسے عزت دی اور وسعتیں بخش کر اسے نعمتوں سے نوازا اور وہ اس کے ساتھ خوش ہوتا ہے مگر اس کی حمد نہیں کرتا اور جب اسے فقر کے ساتھ آزماتا ہے اور اسپررزق کو تنگ کردیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلت عطا کی ہے یہ کافر کی صفت ہے جو قیامت پر ایمان نہیں لاتے اس کے نزدیک کرامت اور ذلت دنیاوی مال کی کمی اور زیادتی کے ساتھ ہوتی ہے جہاں تک مومن کا تعلق ہے اس کے نزدیک کرامت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اپنی اطاعت اور توفیق سے نوازتا ہے اور آخرت کے حصہ کی طرف لے جاتا ہے اگر اللہ تعالیٰ اسے دنیا میں وسعت عطا فرمائے تو وہ اس کی حمد کرتا ہے اور شکربجالاتا ہے۔ میں کہتا ہوں : دونوں آیتیں ہر کافر کی صفتیں ہیں مسلمانوں میں سے کثیر لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے جو عطا کیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی کرامت اور فضیلت کی وجہ سے ہے بعض اوقات وہ اپنی جہالت کی وجہ سے یہ کہتا ہے، اگر میں اس کا مستحق نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ مجھے یہ عطا نہ کرتا۔ اس طرح اگر اللہ تعالیٰ اس پر مال کی کمی کردیتا ہے تو وہ گمان کرتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی بےقدری کی وجہ سے ہے، عام قرات فقدر ہے یعنی وال پر شد نہیں، ابن عامر نے اسے مشددپڑھا ہے، یہ دونوں لغتیں ہیں پسندیدہ تخفیف ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے، ومن قدر علیہ رزقہ، (الطلاق 7) اور جس پر اس کا رزق تنگ کیا گیا، ابوعمرو نے کہا، قدر کا معنی کمی کرنا ہے، قدر کا معنی ہے اتنا دینا جو اسے کفایت کرجائے، اگر اس کے ساتھ یہ معالہ کیا جاتا تو وہ یہ نہ کہتا کہ ربی اھانن۔ اھل حرمین اور ابوعمرو نے ربی، یاء کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے باقی قراء نے اسے سکون کے ساتھ پڑھا ہے، بزی، ابن محیصن اور یعقوب نے اکرمن، اور اھانن کی یاء کو دونوں حالتوں میں ثابت رکھتا ہے کیونکہ یہ اسم ہے اسے حذف نہیں کیا جاتا، مدنیوں نے وصل میں ثابت رکھتا ہے اور وقف میں ثابت نہیں رکھا وہ مصحف کی اتباع کرتے ہیں ابوعمرو فصل میں ثابت یا حذف میں اختیار دیا ہے کیونکہ یہ آیت کا سرا ہے اور وقف کی صورت میں حذف کو اپنایا ہے وجہ مصحف کے خط کا لحاظ ہے باقی قراء نے اسے حذف کیا ہے کیونک دونوں جگہ یہ یاء کے بغیرآئے ہیں سنت یہی ہے کہ مصحف کے خط کی مخالفت نہ کی جائے کیونکہ یہ صحابہ کا اجماع ہے۔