تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 89. Al-Fajr · Ayah 25

Tafseer
  1. فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ﴿25﴾

    1. فَيَوْمَئِذٍپس اس دن
    2. لَّا يُعَذِّبُعذاب نہ دے گا
    3. عَذَابَهٗٓاس کا عذاب
    4. اَحَدٌکوئی
Translation · Al-Qurtubi
تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
فیومئذلایعذب۔۔ تا۔۔۔ وثاقہ احد۔ اللہ تعالیٰ کے عذاب جیسا کوئی عذاب نہ دے گا اور نہ اس کے باندھنے جیسا کوئی باندھے گا، ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ رہی ہے یہ حضرت ابن عباس اور حضرت حسن بصری کا قول ہے کسائی نے دونوں افعال لایعذب اور لایوثق کو مجہول کا صیغہ پڑھا ہے یعنی اللہ تعالیٰ اس روز کافر کو جیسا عذاب دے گا اس طرح کسی کو عذاب نہیں دیا جارہا ہوگا اور جیسا کافر کو جکڑا گیا ہوگا ایسا کسی کو نہ جکڑا گیا ہوگا، اس سے مراد ابلیس ہے کیونکہ اس امر پر دلیل قائم ہے کہ اس کے جرموں کی وجہ سے لوگوں میں سے سب سے زیادہ عذاب اسے دیا جارہا ہوگا پھر کلام کو مطلق رکھا گیا تھا کیونکہ ساتھ والی آیات مطلق ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے اس کا مصداق امیہ بن خلف ہے، یہ قول فراء نے کیا ہے جیسا عذاب اس کافر کو دیا جارہا ہے ایسا عذاب کسی کو بھی نہیں دیاجائیگا اور جیسا اسے زنجیروں میں اور بیڑیوں میں جکڑا جائے گا ایسا کسی کو نہیں جکڑاجائیگا کیونکہ وہ کفر اور عناد میں انتہا کو پہنچاہوا تھا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے اس کی جگہ کسی کو عذاب نہ دیا جائے گا اور نہ ہی کسی سے فدیہ لیاجائیگا عذاب، تعذیب کے معنی میں اور وثاق ایثاق کے معنی میں ہے اس معنی میں شاعر کا قول ہے۔ وبعد عطائک المائۃ الرتاعا۔ یہاں الرتاع، ارتاع کے معنی میں ہے یعنی ایسا آدمی جو کافر نہیں اسے کافر جیسا عذاب نہیں دیاجائیگا، اور ابوعبیدہ اور ابوحاتم نے ذال اور تاء کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے ضمیر کافر کے لیے ہوگی کیونکہ یہی معرفت ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے عذاب جیسا کسی کو عذاب نہیں دیاجائیگا ابوقلابہ نے نبی کریم سے یہ روایت نقل کی ہے کہ آپ نے تاء اور ذال کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے، یہ بھی روایت کی گئی کہ ابوعمرو نے نبی کریم کی قرات کی طرف رجوع کرلیا تھا، ابوعلی نے کہا، یہ جائز ہے کہ ضمیر کافر کے لیے ہو کیونکہ ایک جماعت کی قرات یہی ہے یعنی کوئی کسی کو ایسا عذاب نہیں دے گا جس طرح اس کافر کو عذاب دیا جارہا ہے پس عذابہ اور وثاقہ کی ضمیر کافر کے لیے ہوگی احد سے مراد فرشتے ہوں گے جو جہنمیوں کو عذاب دینے کے ذمہ دار ہیں۔
Al-Qurtubi - 89 : 25