تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 89. Al-Fajr · Ayah 3

Tafseer
  1. وَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ﴿3﴾

    1. وَّالشَّفْعِاور جفت کی
    2. وَالْوَتْرِاور طاق کی
Translation · Al-Qurtubi
اور جفت اور طاق کی
Tafseer · Al-Qurtubi
والشفع والوتر۔ شفع سے مراد دو اور وتر سے مراد فرد ہے اسمیں اختلاف کیا گیا ہے، حضرت عمران بن حصین سے مرفوع حدیث مروی ہے کہ نبی کریم نے ارشاد فرمایا کہ شفع اور وتر سے مراد نماز ہے نمازوں میں سے کچھ جفت ہیں اور کچھ طاق ہیں۔ حضرت جابر بن عبداللہ سے مروی ہے یوم عرفہ اور شفع سے مراد یوم نحر ہے، یہ حضرت ابن عباس اور عکرمہ کا قول ہے۔ نحاس نے اسے پسند کیا ہے کہا، ابوزبیر کی حضرت جابر سے مروی ہے جو حدیث ہے یہی نبی کریم سے ثابت ہے یہ اسناد کے اعتبار سے عمران بن حصین کی حدیث سے سند کے اعتبار سے زیادہ صحیح ہے۔ یوم عرفہ وتر ہے کیونکہ وہ نواں ہے اور یوم نحر شفع ہے کیونکہ وہ دسواں ہے حضرت ابوایوب سے مروی ہے کہ نبی کریم سے اللہ تعالیٰ کے فرمان والشفع والوتر، کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا، شفع سے مراد یوم عرفہ، اور یوم نحر ہے اور وتر سے مراد یوم نحر کی رات ہے، مجاہد اور حضرت ابن عباس نے بھی یہی کہا، شفع سے مراد اس کی مخلوق ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وخلقکم ازواجا۔ النبائ) اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا بنایا، وتر سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، مجاہد سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی سے روایت کرتے ہیں، کہا، ہاں، حضرت ابوسعید خدری سے وہ نبی کریم سے اس کی مثل محمد بن سیرین، مسروق ابوصالح اور قتادہ سے مروی ہے کہا، شفع سے مراد مخلوق ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان، ومن کل شئی خلقنازوجین۔ الذاریات 49) ہم نے ہر شی کے جوڑے بنائے، کفر و ایمان، شقاوت، وسعادت، ہدایت وگمراہی، نوروظلمت، رات ودن، گرمی وسردی، سورج و چاند، موسم گرما، موسم سرما، آسمان و زمین، جن و انسان اور وتر سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، قل ھواللہ احد، اللہ الصمد۔ اخلاص) کہہ دیجئے وہ اللہ تعالیٰ ایک ہے وہ بےنیاز ہے، نبی کریم نے ارشاد فرمایا، شفع سے مراد صبح کی نماز اور وتر سے مراد تیسری رکعت ہے حضرت ابن زبیر نے کہا، شفع سے مراد منی کے وہ دن ہیں گیارہویں اور بارھویں اور تیرھویں کا دن وتر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان : فمن تعجل فی یومین فلا اثم علیہ، ومن تاخر فلا اثم علیہ (البقرہ 203) جو دودنوں میں جلدی واپس چلاجائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جاس سے تاخیر کرے تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ضحاک نے کہا، شفع سے مراد ذی الحجہ کے دس دن ہیں اور وتر سے مراد منی کے تین دن ہیں، یہ عطا کا قول ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، شفع اور وتر سے مراد آدم وحوا ہیں کیونکہ حضرت آدم (علیہ السلام) تنہا تھے تو انہیں ان کی بیوی کی وجہ سے جفت بنادیا گیا پس وہ طاق کے بعد جفت بن گئے اے ابن ابی نجیح نے روایت کیا ہے قشیری نے اسے حضرت ابن عباس سے روایت کیا ہے ایک روایت میں ہے شفع سے مراد حضرت آدم وحوا ہیں اور وتر سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، شفع اور وتر سے مراد مخلوق ہیں کیونکہ مخلوق جفت بھی ہے اور طاق بھی ہے گویا اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی قسم اٹھائی، اللہ تعالیٰ اپنے اسماء اور صفات کی قسم اٹھاتا ہے کیونک ہوہ انہیں جانتا ہے وہ اپنے افعال کی قسم اٹھاتا ہے کیونکہ وہ ان پر قادر ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وماخلق الذکر والانثی۔ اللیل) اور جو دوسرے مذکر ومونث پیدا کیے، وہ اپنے مفعولوں کی قسم اٹھاتا ہے اس کی صنعت میں عجائب ہیں جس طرح فرمایا والشمس وضحھا۔ الشمس 1) والسماء ومابنھا، والسماء والطارق۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے شفع سے مراد جنت کے درجات ہیں جو آٹھ ہیں وتر سے مراد جہنم کے گڑھے ہیں کیونکہ وہ سات ہیں یہ حسین بن فضل کا قول ہے گویا جنت اور آگ کی قسم اٹھائی، ایک قول یہ کیا گیا ہے، شفع سے مراد صفا اور مروی ہے اور وتر سے مراد کعبہ ہے مقاتل بن حیان نے کہا، اشفع سے مراد دن اور راتیں ہیں اور وتر سے مراد وہ دن ہے جس کے بعد کوئی رات نہ ہو۔ یہ یوم قیامت ہے سفیان بن عیینہ نے کہا، وتر سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے شفع سے مراد بھی وہی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، مایکون من نجوی ثلاثہ الاھورابعھم۔ المجادلہ 7) تین افراد میں سرگوشی نہیں ہوتی مگر وہ چوتھا ہوتا ہے ابوبکر وراق نے کہا، شفع سے مراد مخلوقات کے اوصاف کا تضاد ہے عزت، ذلت، قدرت، عجز، قوت، ضعف، علم، جہالت، زندگی، موت، بینائی، اندھاپن، سماعت، بہرپن، گفتگو، گونگاپن اور وتر سے مراد اللہ کی صفات ہیں وہاں عزت تو ہے ذلت نہیں قدرت تو ہے عجز نہیں، قوت تو ہے ضعف نہیں علم تو ہے جہالت نہیں، زندگی تو ہے موت نہیں، بینائی تو ہے اندھاپن نہیں، گفتگو تو ہے گونگا پن نہیں، سماعت تو ہے بہرہ پن نہیں وغیرہ۔ حضرت حسن بصری نے کہا : شفع اور وتر سے تمام اعداد ہیں کیونکہ کوئی بھی عدد ان سے خالی نہیں پس یہ حساب کی قسم اٹھاتا ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے، شفع سے مراد حج اور عمرہ کو ملانا ہے یا حج کے ساتھ عمرہ سے لطف اندوز ہونا ہے یعنی حج قرآن اور حج تمتع، وتر سے مراد حج مفرد ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، شفع سے مراد حیوان ہے کیونک ہوہ مذکر ومونث ہوتا ہے اور وتر سے مراد جماد ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ شفع سے مراد ہے جو چیز بڑھتی ہے اور وتر سے مراد جو چیز نہیں بڑھتی، اس کے لیے بھی کئی اقوال ہیں، حضرت ابن مسعود، آپ کے اصحاب، کسائی، حمزہ اور خلف نے وتر پڑھا ہے جب کہ باقی قراء نے وتر پڑھا ہے یہ دونوں لغتیں ہیں دونوں کا معنی ایک ہی ہے صحاح میں ہے وتر سے مراد فرد ہے اور وتر سے مراد کینہ اور عداوت ہے یہ اہل عالیہ کی لغت ہے جہاں تک اہل حجاز کی لغت کا تعلق ہے وہ ان سے متضاد ہے جہاں تک بنوتمیم کا تعلق ہے دونوں میں کسرہ دیتے ہیں۔