تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 89. Al-Fajr · Ayah 9

Tafseer
  1. وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ۪ۙ﴿9﴾

    1. وَثَمُوْدَاور ثمود
    2. الَّذِيْنَجنہوں نے
    3. جَابُواکاٹے (تراشے)
    4. الصَّخْرَسخت پتھر
    5. بِالْوَادِوادی میں
Translation · Al-Qurtubi
اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادی (قری) میں پتھر تراشتے (اور گھر بناتے) تھے
Tafseer · Al-Qurtubi
وثمودالذین جابوالصخر بالواد۔ ثمود، حضرت صالح (علیہ السلام) کی قوم ہے، جابو، کا معنی ہے انہوں نے کاٹا اسی معنی میں فلان یجوب البلاد ہے فلاں شہروں کو طے کرتا ہے قمیص کی جیب کو یہ نام دیا گیا ہے کیونکہ اسے بھی کاٹا جاتا ہے شاعر نے کہا، جب کہ وہ حضرت عبداللہ بن زبیر کی خدمت میں حاضر ہوا حضرت عبداللہ بن زبیر نے اس کے حق میں ساٹھ وسق کا پروانہ لکھ دیا جو وہ کوفہ سے لے سکتا تھا تو اس نے کہا، راحت رواحا قلوصی وھی حامدۃ، آل الزبیر ولم تعدل بھم احدا۔ میری اونٹنی واپس پلٹی جب کہ وہ آل زبیر کی تعریف کررہی تھی وہ کسی کو بھی ان کا ہم پلہ نہیں دے رہی تھی۔ راحت بستین وسقا فی حقیب تھا، ماحملت حملھا الادنی ولا السداد۔ وہ لوٹی جب کہ اس کے تھیلے میں ساٹھ وسق ہیں نہ اس نے ادنی بوجھ اٹھایا اور نہ درست بوجھ اٹھایا تھا۔ ماان رائیت قلوصا قبلھا حملت، ستین وسقا ولاجابت بہ بلدا۔ میں نے اس سے قبل کوئی اونٹنی نہیں دیکھی جس نے ساٹھ وسق اٹھائے ہوں اور نہ ہی اس کے ساتھ شہروں کو قطع کیا ہو۔ یہاں جابت کا معنی قطع کرنا ہے، مفسرین نے کہا، سب سے پہلے جس نے پتھروں کو کا تا، تصویریں بنائیں، اور سنگ مرر تراشا وہ قوم ثمود ہی تھی، انہوں نے شہروں میں سے ایک ہزار سات سو شہر بنائے سب پتھر کے بنے ہوے تھے بڑے چھوٹے شہروں میں انہوں نے ستائیس لاکھ گھر بنائے، سب پتھر کے تھے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وکانواینحتون من الجبال بیوتا امنین۔ الحجر) یعنی وہ وہ کھود کر بنایا کرتے تھے پہاڑوں کو اپنے گھر، اور وہ بےخوف وخطررہا کرتے تھے وہ اپنی قوت کے باعث چٹانے نکالتے پہاڑوں میں نقب لگاتے اور انہیں اپنے گھر بنالیتے۔ وادی سے مراد وادی قری ہے، یہ محمد بن اسحاق کا نقطہ نطر ہے ابواشہب نے ابونضرہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ نے غزوہ تبوک کے موقع پر وادی ثمود میں تشریف لائے جبکہ آپ سرخ گھوڑے پر تشریف فرما تھے فرمایا تم جلدی چلو کیونکہ تم ایک معلون وادی میں ہو، ایک قول یہ کیا گیا ہے پہاڑوں کے بیچ میں وادی تھی وہ ان پہاڑوں میں کمرے گھر اور حوض بناتے تھے پہاڑوں یاٹیلوں کے درمیان جو کھلی جگہ پانی کی گزرگاہ ہو اسے وادی کہتے ہیں۔