تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 90. Al-Balad · Ayah 1
Tafseerلَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ﴿1﴾
- لَآ اُقْسِمُنہیں میں قسم کھاتا ہوں
- بِهٰذَا الْبَلَدِاس شہر کی
Translation · Al-Qurtubi
ہمیں اس شہر کی قسم
Tafseer · Al-Qurtubi
لا اقسم بھذالبلد۔
یہ جائز ہے کہ لا زائدہ ہوں جس طرح لا اقسم بیوم القیامہ، میں روز قیامت کی قسم اٹھاتا ہوں یہ اخفش کا قول ہے، یعنی میں قسم اٹھاتا ہوں کیونکہ ارشاد فرمایا ہے بھذالبلد جبکہ پہلے شہر کی قسم اٹھائی وھذالبلدالامین، یہ کیسے ہوسکتا تھا کہ اس کی قسم کا انکار کرے جب کہ اس کی قسم اٹھائی، شاعر نے کہا : تذکرت لیلی فاعترتنی صبابۃ۔ وکا صمیم القلب لایتقطع۔ میں نے لیلی کو یاد کیا تو مجھے عشق نے آلیا قریب تھا کہ صمیم قلب ٹکڑے ٹکرے ہوجاتا۔ شعر میں حرف لاصلہ (زائدہ) ہے اس کی مثل اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، مامنعک الاتسجد اذا امرتک۔ الاعراف 12) کس چیز نے تجھے سجدہ کرنے سے روکا جب کہ میں نے تجھے حکم دیا تھا اس پر دلیل سورة ص میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، مامنعک ان تسجد۔ (ص 75) حضرت حسن بصری، اور اعمش اور ابن کثیر نے لاقسم پڑھا ہے لام کے بعد الف ذکر نہیں کیا گیا لاقسم میں لام کے بعدالف اقسم کا ہے اخفش نے اس کو جائز قرار دیا ہے کہ یہ الا کے معنی میں ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے، یہ قسم کی نفی نہیں بلکہ یہ توعربوں کے قول کے مطابق ہے، لاو اللہ لافعلت کذا، لاو اللہ ماکان کذا۔ لاو اللہ فعلن کذا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، یہ صحیح نفی ہے معنی یہ ہے جب آپ اس سے نکل جائیں گے تو میں اس شہر کی قسم نہیں اٹھاؤ گا یہ مکی نے حکایت بیان کی ہے، ابن ابی نجیح نے مجاہد سے یہی روایت نقل کی ہے، کہا لا ان پر رد کرنے کے لیے ہے، یہ ابن عربی کا پسندیدہ نقطہ نظر ہے کیونکہ اس نے کہا، جس نے یہ کہا کہ یہ رد ہے تو وہ ایسا قول ہے جس کا رد نہیں کیونکہ اس کے ساتھ معنی صحیح ہوتا ہے اور وہ لفظ مراد دونوں متمکن ہیں یہ اس آدمی کا رد ہے جو موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار کرتا ہے پھر قسم کا آغاز کیا۔
قشیری نے کہا، یہ اس چیز کا رد ہے کہ اس سورت میں مذکورہ انسان جو دنیا سے دھوکہ میں مبتلا ہے اس کا رد بنے، یعنی معاملہ اس طرح نہیں جس طرح وہ گمان کرتا ہے، کہ اس پر کوئی قادرنہ ہوگا، پر قسم کا آغاز ہوگا، البلد سے مراد مکہ مکرمہ ہے تمام علماء کا اس پر اجماع ہے یعنی میں اس بلد حرام کی قسم اٹھاتا ہوں جس میں آپ موجود ہیں کیونکہ تجھے عزتوں سے نوانا میرے ذمہ کرم پر ہے اور اس سے کہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں واسطی نے کہا ہم آپ کی وجہ سے اس شہر کی قسم اٹھاتے ہیں جسے آپ نے اپنی زندگی میں ٹھہر کر شرف بخشا اور وصال کے بعد برکت عطا کرکے شرف بخشا اس سے مراد مدینہ طیبہ ہے پہللاقول زیادہ صحیح ہے کیونکہ تمام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ سورت مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔