تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 90. Al-Balad · Ayah 10
Tafseerوَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ﴿10﴾
- وَاور
- هَدَيْنٰهُہم نے اسے دکھائے
- النَّجْدَيْنِدو راستے
Translation · Al-Qurtubi
(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر اور شر کے) دو نور بھی دکھا دئیے
Tafseer · Al-Qurtubi
وھدینہ النجدین۔
النجدین سے مراد دوراستے ہیں بھلائی اور برائی کا راستہ یعنی ہم نے ان دونوں نے اس کو اس لیے بیان کیا جو ہم نے اس کی طرف رسول بھیجے ہیں نجد اس راستہ کو کہتے ہیں جو بلندی کی طرف جاتا ہے یہ حضرت ابن عباس، حضرت ابن مسعود اور دوسرے علماء کی رائے ہے، قتادہ نے کہا، ہمارے لیے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ نبی کریم کہا کرتے تھے، یا ایھا الناس ھما النجدان، نجدالخیر، ونجد الشر، فلم نجعل نجدالشر احب الیک من نجدالخیر۔ اے لوگو ! وہ دونوں راستے ہیں بھلائی کا راستہ اور برائی کا راستہ ہم نے شر کے راستہ کو خیر کے راستہ سے تیرے لیے زیادہ محبوب نہیں بنایا، عکرمہ یہ مروی ہے کہ نجدان سے مراد پستان ہیں یہ سعید بن مسیب اور ضحاک کا نقطہ نظر ہے، حضرت ابن عباس اور حضرت علی سے یہ مروی ہے یہ دونوں بچے کی زندگی اور رزق کے لیے دوراستوں کی طرح ہیں، نجد کا معنی بلندی ہے اس کی جمع نجود آتی ہے اس وجہ سے نجد کے علاقہ کو نجد کہتے ہیں کیونکہ وہ تہامہ کے زیریں ہونے کی بنسبت بلند ہے۔ پس نجدان دوبلند راستے ہیں۔