تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 91. Ash-Shams · Ayah 9
Tafseerقَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا۪ۙ﴿9﴾
- قَدْ اَفْلَحَکا میاب ہوا
- مَنْجس نے
- زَكّٰىهَااس کو پاک کیا
Translation · Al-Qurtubi
کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا
Tafseer · Al-Qurtubi
یہ جواب قسم ہے اور لقد افلح کے معنی میں ہے زجاج نے کہا، لام اس لیے حذف ہوا کیونکہ کلام طویل ہوچکی تھی پس اس کا طویل ہوناہی اس کا عوض بن گیا، ایک قول یہ کیا گیا جواب محذوف ہے سورج کی قسم، اس کی قسم اور اس کی قسم تمہیں ضرور اٹھایاجائے گا۔ زمخشری نے کہا، اللہ تعالیٰ اہل مکہ پر ایسا عذاب مسلط کرے گا کیونکہ انہوں نے رسول اللہ کو جھٹلایا جس طرح اس نے قوم ثمود پر عذاب کو مسلط کردیا کیونکہ انہوں نے حضرت صالح (علیہ السلام) کو جھٹلایا تھا۔ قدافلح من زکاھا۔ ایسی کلام ہے جو پہلی کلام کے تابع ہے کیونکہ، فالھمھا فجورھا وتقواھا۔ بطور استطر اومذکور ہے، یہ جواب قسم نہیں ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے بغیر حذف کے کلام میں تقدیم وتاخیر ہے اس کا معنی یہ ہے تحقیق جس نے نفس کا تذکیہ کرلیا وہ کامیاب ہوگیا جس نے اس کو دبادیا وہ خائب و خاسر ہوگیا قسم ہے سورج اور اس کی روشنی کی۔
افلح۔ کا معنی کامیاب ہونا، من زکاھا، اللہ تعالیٰ نے طاعت کے ساتھ جس کے نفس کو پاک کیا۔ وقد خاب من دسھا۔ یعنی وہ نفس خسارہ میں ہوگیا جسے اللہ تعالیٰ نے نافرمانی کی وجہ سے دبادیا حضرت ابن عباس نے فرمایا وہ نفس خائب خاسر ہواجس کو اس نے گمراہ کردیا ایک قول یہ ہے جس نے اپنے نفس کو اللہ تعالیٰ کی طاعت اور اچھے اعمال کے ساتھ پاکیزہ کیا وہ کامیاب ہوگیا جس نے اپنے نفس کو معاصی میں دبادیا وہ خائب وخاسرہوگیا، یہ قتادہ اور دوسرے علماء کی رائے ہے زکاۃ کا اصل معنی بڑھنا اور زیادتی ہے اس معنی میں، زکاع الزرع ہے جس سے اس کی پیداوار بڑھ جائے اس معنی میں قاضی کا گواہ کا تزکیہ کرنا ہے کیونکہ قاضی اسے عادل قرار دے کر اور اچھے ذکر کے ساتھ اس کا مرتبہ بلند کردیتا ہے۔ سورة بقرہ کے آغاز میں یہ معنی مکمل گزرچکا ہے نیکی کرنے والا اور نیکی کے اعمال کی طرف جلدی کرنے والا اپنے نفس کو بلند کیا کرتا تھا عربوں میں سے سخی لوگ ٹیلوں اور بلند مقامات پر فروکش ہوتے تھے تاکہ ضرورت مندوں کے لیے ان کا مکان مشتہر ہو اور وہ مسافروں کے لیے آگ روشن کیا کرتے تھے اور کمینے لوگ غاروں، اطراف اور زیریں علاقوں میں پڑاؤ ڈالتے تاکہ ضرورت مندوں سے ان کا مکان مخفی رہے کم مروت رکھنے والا شخصیت کو چھپانے والا، معاصی کے زیادہ ہونے کی وجہ سے سر جھکائے ہوئے ہوتا ہے ایک قول یہ ہے کہ دسھا، کا معنی ہے اس کو گمراہ کرنا۔ شاعر نے کہا :
وانت الذی دسیت عمرا فاصبحت حلائلہ من ارامل ضیعا۔
تو وہ ہے جس نے عمر قبیلہ کو برباد کیا تو اس کی عورتیں بیوہ اور ضائع ہوگئیں۔
اہل لغت نے کہا : اصل دسس ہے جو تدسیس سے مشتق ہے اس کا معنی کسی شی کو دوسری شے میں چھپانا ہے اس کی سین یاء میں تبدیل ہوگئی جس طرح یہ جملہ کہا جاتا ہے، قصیت اظفاری، اصل میں قصصت اظفاری تھا اس کی مثل تقضض ہے اب تقضی پڑھتے ہیں ابن اعرابی نے کہا، وقد خاب من دسھا۔ کا معنی ہے اس نے اپنے نفس کو صالحین کی جماعت میں چھپایا جب کہ وہ ان میں سے نہ تھا تو وہ خائب و خاسر ہوگیا۔