تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 92. Al-Lail · Ayah 11
Tafseerوَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ﴿11﴾
- وَمَا يُغْنِيْاور نہ فائدہ دے گا
- عَنْهُ مَالُهٗٓاس کو اس کا مال
- اِذَاجب
- تَرَدّٰىوہ نیچے گرے گا
Translation · Al-Qurtubi
اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آسکے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
ومایغنی عنہ مالہ اذا تردی۔ تردی کا معنی ہے ہلاک ہونا یہ جملہ بولا جاتا ہے، ردی الرجل یردی ردی۔ جب وہ ہلاک ہوجاتا ہے۔ شاعر نے کہا : صرفت الھوی عنھن من خشیۃ الردی۔ میں نے ہلاکت کے خوف سے ان سے محبت کو پھیرلیا۔
ابوصالح اور زید بن اسلم نے کہا، اذا تردی کا معنی ہے جب جہنم میں گرے، اس معنی میں متردیہ ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے، ردی فی البر وتردی۔ جب وہ کنویں میں گرگیا یا وہ پہاڑ سے نیچے گرگیا ۔ یہ جملہ بولا جاتا ہے، ما ادری این ردی ؟ میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں گیا۔ ما کے بارے میں احتمال ہے کہ وہ نافیہ ہے یعنی مال اسے کچھ نفع نہ دے گا۔ یہ بھی احتمال ہے کہ وہ استفہامیہ ہو اس کا معنی توبیخ ہے یعنی جب وہ ہلاک ہوگا اور جہنم میں گرجائے گا تو اسے کون سی چیز نفع دے گی ؟۔