تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 92. Al-Lail · Ayah 7
Tafseerفَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ﴿7﴾
- فَسَنُيَسِّرُهٗپس ہم عنقریب اسے آسان کردیں گے
- لِلْيُسْرٰىآسانی
Translation · Al-Qurtubi
اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
تنگی کو آسانی میں بدلنے کی وضاحت۔
مسئلہ نمبر 2۔ فسنیسرہ للعسری۔ ہم اسے خیر اور اصلاح کے اسباب کی طرف ہدایت دیتے ہیں یہاں تک کہ اس کے لیے ان اسباب کو بجالانا آسان ہوجاتا ہے زید بن اسلم نے کہا، یسری سیمراد جنت ہے۔ صحیحین اور ترمذی میں حضرت علی شیر خدا سے مروی ہے، ہم بقیع میں جنازہ میں تھے نبی کریم تشریف لائے آپ بیٹھے اور ہم بھی آپ کے ساتھ بیٹھ گئے آپ کے پاس ایک لکڑی تھی جس کے ساتھ آپ زمین کو کرید رہے تھے رسول اللہ نے اپنا سر آسمان کی طرف بلند کیا، فرمایا، ہر نفس کے داخل ہونے کی جگہ کو لکھ دیا گیا ہے لوگوں نے عرض کی، یارسول اللہ کیا ہم اپنے کیے پر بھروسہ نہ کریں ؟ جو سعادت مند ہوگا تو وہ سعادت کا کام کرے گا اور جو بدبخت ہوگا تو وہ بدبختوں کا کام کرے گا فرمایا بلکہ تم عمل کرو ہر ایک کو توفیق دی گئی جو سعادت مند ہوتا ہے تو اسے سعادت کے عمل کی توفیق دی جاتی ہے اور جو بدبخت ہوتا ہے تو اسے بدبختی کے عمل کا موقع دیا جاتا ہے پھر پڑھا، جس نے مال عطا کیا تقوی اختیار کیا اور حسنی کی تصدیق کی تو ہم اسے آسان عمل کی توفیق دیں گے اور جس نے بخل کیا غنی بنا اور حسنی کی تکذیب کی تو ہم اسے عسری کا موقع دیں گے۔ الفاظ ترمذی کے ہیں، اس حدیث کے بارے میں ارشاد فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے دونوجوانوں نے رسول اللہ سے پوچھا کیا عمل ایسی چیز ہے جس کے بارے میں ارشاد فرمایا، یہ حدیث حسن صحیح ہے دونوجوانوں نے رسول اللہ سے پوچھا کیا عمل ایسی چیز ہے جس کے بارے میں قلم خشک ہوگئے ہیں اور تقدیر جاری ہوچکی ہے یا عمل ایسی چیز ہے جس کا فیصلہ بعد میں ہوتا ہے رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، بلکہ یہ ایسا عمل ہے جس کے بارے میں قلم خشک ہوچکے ہیں اور تقدیر جاری ہوچکی ہے دونوں نے عرض کیا پھر عمل کس لیے فرمایا، فرمایا عمل کرو ہر ایک کو ایسے عمل کی توفیق دی جاتی ہے جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے دونوں نے کہا، اب ہم کوشش کریں گے اور ہم عمل کریں گے۔
عسری کو آسان کرنے کا مفہوم اور صورتیں۔
مسئلہ نمبر 3۔ واما من بخل واستغنی۔ وکذب بالحسنیٰ ۔ فسنیسرہ للعسری۔ یعنی جس نے اپنے پاس موجود مال میں بخل کیا اور مال خرچ نہ کیا، اس کی وضاحت اور دنیا میں اس کے پھل کے بارے میں گفتگو سورة آل عمران میں گزرچکی ہے اور آخرت میں اس کاٹھکانہ آگ ہوگا جس طرح اس آیت میں ہے، ضحاک نے کہا، حضرت ابن عباس سے مروی ہے میں اس کے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانے کے درمیان حائل ہوجاؤں گا۔ حضرت ابن عباس سے یہ بھی مروی ہے کہ یہ امیہ بن خلف کے حق میں نازل ہوئی، عکرمہ نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ اس کا معنی ہے جس نے مال میں بخل کیا اور سب سے غنی بنا اور بدلہ کو جھٹلایا۔ ابن ابی نجیح نے مجاہد سے یہ قول نقل کیا ہے کہ حسنی سے مراد جنت ہے۔ ایک دوسری سند سے یہ قول بھی مروی ہے کہ حسنی سے مراد لا الہ الا اللہ ہے ہم اس کا راستہ شر کے لیے آسان کردیتے ہیں۔ حضرت ابن مسعود سے مروی ہے کہ عسری سے مراد جہنم ہے۔ ایک قول یہ نقل کیا گیا ہے کہ ہم اس پر خیر اور صلاح کے اسباب مشکل کردیتے ہیں یہاں تک کہ ان کو بجالانا اس کے لی مشکل ہوجاتا ہے یہ پہلے گزرچکا ہے کہ فرشتہ صبح وشام ندا کرتا ہے اے اللہ خرچ کرنے والے کو بدلہ عطا کرنا اور روکنے والے کو بربادی دینا، اسے حضرت ابودرداء نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ : علماء نے کہا، اس آیت نیز اس ارشاد، وممارزقنھم ینفقون۔ (البقرہ) اور اس ارشاد، الذین ینفقون اموالھم باللیل والنھار سراوعلانیۃ (البقرہ 274) سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سخاوت مکارم اخلاق میں سے ہے اور بخل رذیل اخلاق میں سے ہے سخی وہ نہیں جو ایسی جگہ مال دے جو مال دینے کا محل نہ ہو اور بخیل وہ نہیں جو روکنے کی جگہ سے مال روک لے بلکہ سخی وہ ہے جو عطا کی جگہ مال عطا کرے اور بخیل وہ ہے جو عطیہ کی جگہ روک لے ہر وہ آدمی جو عطا کرنے کے ساتھ اجر اور حمد کا مستحق بنتا ہے وہ جواد ہے اور ہر وہ آدمی جو مال روکھنے کے ساتھ مذمت اور عتاب کا مستحق بنتا ہے تو وہ بخیل ہے اور جو عطا کے ساتھ اجر اور حمد کا مستحق نہیں بنتا بلکہ وہ مذمت کا مستحق بنتا ہے تو وہ سخی نہیں بلکہ اسرارف کرنے والا اور مذموم ہے یہ ان اسراف کرنے والوں میں سے ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے شیاطین کے بھائی قرار دیا ہے اور ان پر محرومی کو لازم کیا ہے۔ جو آدمی مال روکنے کی وجہ سے عقاب اور مذمت کا مستحق نہیں بنتا وہ حمد کا مستحق ہوتا ہے تو وہ ہدایت یافتہ ہے یہ وہی لوگ ہیں جو حسن تدبیر اور اچھی رائے کے ساتھ دوسروں کے اموال برقرار رہنے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
مسئلہ نمبر 4۔ فراء نے کہا : ایک معترض کہتا ہے یہ کیسے ارشاد فرمایا، فسنیسرہ للعسری۔ کیا تنگی میں کوئی آسانی ہے ؟ تو جواب میں کہا جاتا ہے یہ ارشاد باری تعالیٰ کے اس فرمان کے قائم مقام ہے، فبشرھم بعذاب الیم۔ بشارت اصل میں خوشی عطا کرنے والے امر پر ہوتی ہے جب ان دو کلاموں میں یہ جمع کردیا گیا کہ یہ خیر ہے اور یہ شر ہے تو دونوں میں آسانی آگئی فراء نے کہا، اللہ تعالیٰ کے فرمان فسنیسرہ کا معنی ہے ہم اسے تیار کریں گے عرب کہتے ہیں، قد سیرت الغنم۔ یہ جملہ اس وقت بولتے ہیں جب وہ بچہ جن دے یا جننے کے لیے تیار ہوجائے۔ شاعر نے کہا : ھما سیدان یزعمان وانما یسواداتنا ان یسرت غناھا۔ وہ دونوں سردار وہ گمان کرتے ہیں کہ ان کے ریوڑ بچے جننے کے لیے تیار ہیں جبکہ وہ دونوں ہماری سرداری کرتے ہیں۔