تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 6

Tafseer
  1. اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪﴿6﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. يَجِدْكَآپ کو پایا
    3. يَتِيْمًایتیم
    4. فَاٰوٰىپس ٹھکانہ دیا
Translation · Al-Qurtubi
بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی ؟ (بیشک دی)
Tafseer · Al-Qurtubi
الم یجدک یتیما فاوی۔ اللہ تعالیٰ نے ان احسانات کا شمار کیا ہے جو اس نے اپنے نبی حضرت محمد ﷺ پر کیے فرمایا، کیا تجھے یتیم نہیں پایا یعنی تیرا باپ نہیں تھا تیرا باپ فوت ہوچکا تھا تو تیرے لیے ٹھکانہ بنادیا تو اس کے ہاں یعنی اپنے چچا ابوطالب کے ہاں پناہ لیتا اس نے تیری کفالت کی۔ امام جعفر بن محمد صادق سے پوچھا گیا نبی کریم ﷺ کو ان کے والدین سے کیوں یتیم کیا گیا ؟ انہوں نے فرمایا کہ تاکہ مخلوق کا ان پر کوئی حق نہ ہو۔ مجاہد سے یہ بھی مروی ہے یہ عربوں کے اس قول سے ماخوذ ہے، درۃ یتیمۃ یہ لفظ اس وقت بولتے ہیں جب وہ بےمثال ہو۔ تو آیت کا معنی یہ ہوگا کیا تجھے شرف میں یکتا نہیں پایا کہ تیری کوئی مثال نہیں پس اللہ تعالیٰ نے تجھے اصحاب کی پناہ میں دے دیا جو تیری حفاظت کرتے ہیں اور آپ کا احاطہ کیے رہتے ہیں۔