تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 95. At-Tin · Ayah 6
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ﴿6﴾
- اِلَّاسوائے
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَعَمِلُوااور عمل کئے
- الصّٰلِحٰتِنیک
- فَلَهُمْتو ان کے لئے
- اَجْرٌاجر
- غَيْرُ مَمْنُوْنٍنہ ختم ہونے والا
Translation · Al-Qurtubi
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے بےانتہا اجر ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
الا الذین آمنوا وعملوالصالحات فلھم اجر غیرممنون۔
ان کے لیے نیکیاں لکھی جائیں گی اور ان کی برائیاں مٹادی جائیں گی یہ حضرت ابن عباس کا قول ہے کہا، اس سے مراد وہ لوگ ہیں جنہیں بڑھاپے نے آلیاتوبڑھاپے میں انہوں نے جو عمل کیے ان پر ان کا کوئی مواخذہ نہیں ہوگا۔ ضحاک نے ان سے یہ قول نقل کیا ہے بندہ جب جوانی میں زیادہ نمازیں پڑھتا ہے زیادہ روزے رکھتا ہے اور صدقات دیتا ہے پھر جوانی میں جو اعمال کیا کرتا تھا ان سے کمزور ہوجاتا ہے تو اللہ تعایل اسے ان اعمال کا اجر دیتا رہتا ہے جو وہ جوانی میں کیا کرتا تھا۔ حدیث طیبہ میں نے نبی کریم نے ارشاد فرمایا، اذاسافر العبد اومرض کتب اللہ لہ مثل ماکان یعمل مقیما صحیحا۔ بندہ جب سفر کرتا ہے یامریض ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے حق میں وہی اعمال لکھتا رہتا ہے جو حالت اقامت اور حالت صحت میں عمل کیا کرتا تھا۔
ایک قول یہ کیا گیا ہے : اس سے مراد ہے نہ ان کی عقل خراب ہوتی ہے اور نہ وہ بوڑھے عاجز ہوتے ہیں جو عالم وعامل تھا اس کی عقل نہیں جاتی۔ عاصم احول نے عکرمہ سے روایت نقل کی ہے جو آدمی قرآن حکیم پڑھتا ہے اسے ارذل عمر کی طرف نہیں لوٹایا جاتا حضرت ابن عمر نے نبی کریم ﷺ سے روایت نقل کی ہے فرمایا، طوبی المن طال عمرہ وحسن عملہ۔ اس آدمی کے لیے مبارک ہو جس کی عمر طوریل ہوئی اور اچھا ہوایہ روایت کی گئی ہے بندہ مومن جب فوت ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے دو فرشتوں کو حکم دیتا ہے وہ قیامت کے دن تک اس کی قبر کے پاس اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور اس مومن کے حق میں اجر لکھا جاتا رہے گا۔ ان خوش نصیبوں کے لیے عمل کے بغیر اجر ہوگا۔ ایک قول یہ کیا گیا ایسا اجر ہوگا جو ختم نہ ہوگا۔