تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 96. Al-Alaq · Ayah 6

  1. كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ﴿6﴾

    1. كَلَّآہرگز نہیں
    2. اِنَّ الْاِنْسَانَبیشک انسان
    3. لَيَطْغٰٓىسرکشی کرتا ہے
Translation · Al-Qurtubi
مگر انسان سرکش ہوجاتا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi

کلاان الانسان لیطغی، ان راہ استغنی۔

ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہاں سے لے کر سورت کے آخرتک آیات ابوجہل کے حق میں نازل ہوئیں ایک قول یہ کیا گیا تمام سورت ابوجہل کے حق میں نازل ہوئی جس نے نبی کریم ﷺ کو نماز سے منع کیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم ﷺ کو حکم دیا کہ وہ مسجد میں نماز پڑھیں اور یہ سورت پڑھی، اس تاویل کی بنا پر سورت ان سورتوں میں سے نہ ہوئی جو ابتداء میں نازل ہوئیں، یہ بھی جائز ہے اس کی پہلی پانچ آیات سب سے پہلے نازل ہوئی ہوں پھر باقی آیات ابوجہل کے حق میں نازل ہوئی ہوں اور نبی کریم کو حکم دیا گیا ہو کہ انہیں سورت کے پہلے حصہ کے ساتھ ملالیں۔ کیونکہ سورتوں کی ترکیب و تالیف اللہ کے حکم سے ہوئی کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان، وتقوا یوما ترجعون فیہ الی اللہ۔ (البقرہ 281) اس دن سے بچو جس میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹایاجائے گا آخر میں نازل ہوا پھر اسے ان آیات کے ساتھ ملادیا گیا جو طویل عرصہ پہلے نازل ہوچکی تھیں۔

یہاں کلا، حقا کے معنی میں ہے کیونکہ اس سے قبل کوئی چیز نہیں، یہاں الانسان سے مراد ابوجہل ہے، طغیان سے مرادنافرمانی میں حد سے آگے بڑھنا ہے ان راہ، کی تقدیر کلام یہ ہے، لان رای نفسہ استغنی۔ یعنی وہ صاحب مال اور صاحب ثروت ہوگیا، حضرت ابن عباس نے فرمایا، جو قول ابوصالح نے ان سے نقل کیا ہے جب یہ آیت نازل ہوئی، اور مشرکوں نے اسے سناتوابوجہل نے آپ کے پاس آیا اور اس نے کہا، اے محمد، توگمان کرتا ہے جو آدمی غنی ہوتا ہے وہ سرکش ہوجاتا ہے تو ہمارے لیے مکہ کے پہاڑ سونا بنا اور ممکن ہے ہم اسے لیں پرھ ہم سرکش ہوجائیں ہم اپنے دین کو چھوڑ دیں اور آپ کے دین کی پیروی کریں حضرت جبرائیل امین نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کی، اے محمد، اس معاملہ میں انہیں اختیار دیں اگر وہ چاہیں تو ہم ان کے ستھ وہ معاملہ کریں گے جو وہ چاہتے ہیں اگر انہوں نے اطاعت اختیار نہیں کی تو ہم ان کے ساتھ وہ معاملہ کریں گے جو ہم نے مائدہ والوں کے ساتھ کیا تو رسول اللہ کو علم ہوگیا کہ وہ قبول نہ کریں گے تو آپ ان سے رک گئے تاکہ معاملہ ان پر باقی رہے۔

ایک قول یہ کیا گیا وہ اپنے قبیلہ، انصار واعوان کی وجہ سے اپنے آپ کو مستغنی خیال کرتا ہے تو ان راہ، میں لام محذف ہوگیا جسطرح یہ جملہ بولا جاتا ہے، انکم لتضغون ان رایتم غناکم۔ تم سرکشی کرتے ہو کیونک ہتم اپنے آپ کو غنی خیال کرتے ہو۔ فراء نے کہا، یہاں رای نفسہ نہیں کہا جس طرح قتل نفسہ کہا، کیونکہ رای الان افعال میں سے ہے جو اسم وخبر کا ارادہ رکھتے ہیں جس طرح ظن اور حسبان ہے اسمیں ایک مفعول پر اقتصار نہیں ہوتا عرب نفس کے لفظ کو گرادیتے ہیں اسی جنس سے تو یہ قول کرتا ہے، رایتنی، حسبتنی۔ مجاہد اور حمید اور حنبل نے ابن کثیر سے ان راہ استغنی کو ہمزہ کے قصر کے ساتھ پڑھا ہے جب کہ باقی قراء نے راہ کو مد کے ساتھ پڑھا ہے یہی پسندیدہ ہے۔