تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 99. Az-Zalzala · Ayah 4

  1. یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ﴿4﴾

    1. يَوْمَئِذٍاس دن
    2. تُحَدِّثُبیان کرے گی
    3. اَخْبَارَهَااپنی خبریں (حالات)
Translation · Al-Qurtubi
اس روز وہ اپنے حالات بیان کر دے گی
Tafseer · Al-Qurtubi

یومئذ تحدث اخبارھا۔۔۔ تا۔۔۔۔ اعمالھم

یومئذ تحدث اخبارھا۔ یومئذ، اذا زلزلت کی ظرف ہے اور منصوب ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، تحدث کی وجہ سے منصوب ہے اس کا معنی ہے زمین پر جو کچھ اچھا یابراعمل کیا گیا اس روز اس کی خبر دے گی پھر کہا گیا، یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے قول ہے اور قول یہ کیا گیا ہے یہ انسان کے قول کی حکایت ہے یعنی متعجب ہوکرک ہے گا اس زمین کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ اپنی خبریں بیان کررہی ہے۔ ترمذی شریف میں حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے رسول اللہ نے اس آیت کو پڑھا پوچھا کیا تم جانتے ہو اس کی اخبار کیا ہیں ؟ صحابہ نے عرض کی اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں فرمایا اس کی اخبار سے مراد یہ ہے کہ وہ ہر مرد اور عورت کے بارے میں اس عمل پر گواہی دے گی جو اس پر کیا گیا، وہ کہے گی فلاں فلاں دن یہ عمل کیا گیا، فرمایا یہ یہ اس کی خبریں ہیں، کہا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ماوردی نے کہا، اس میں تین قول ہیں۔

(1) بندے اس پر جو عمل کرتے رہے اس کے بارے میں وہ خبر دی گی یہ حضرت ابوہریرہ کا قول ہے اسے مرفوع نقل کیا ہے یہ اس کا قول ہے جس نے یہ گمان کیا کہ یہ قیامت کا زلزلہ ہے۔

(2) وہ جو بوجھ نکالے گی وہ اس کا خبر دینا ہے، یہ یحییٰ بن سلام کا قول ہے یہ اس کا قول ہے جو یہ گمان کرتا ہے کہ یہ قیامت کی علامات کا زلزلہ ہے۔

میں کہتا ہوں : اس معنی میں وہ حدیث ہے جسے حضرت عبداللہ بن مسعود نے رسول اللہ سے روایت کیا ہے، اذا کان اجل العبد بارض اوثبتہ الحاجۃ الیھا حتی اذا بلغ اقصی اثرہ قبضہ اللہ فتقول الارض یوم القیامۃ رب ھذا ما استودعتنی۔ جب کسی بندے کی موت کسی زمین میں مقدر ہوتی ہے تو کوئی حاجت اسے وہاں تیزی سے لے جاتی ہے جب وہ اس کی آخری حدتک پہنچتا ہے تو اللہ اس کی روح کو قبض کرلیتا ہے قیامت کے دن زمین کہے گی اے میرے رب یہ وہ ہے جو تونے میرے پاس ودیعت کے طور پر رکھا تھا، ابن ماجہ نے اسے اپنی سنن میں نقل کیا ہے۔

اس روز بیان کردے گی اپنے سارے حالات کیونکہ آپ کے رب نے اسے (یونہی) حکم بھیجا۔ اس روز پلٹ کر آئیں گے لوگ گروہ در گروہ تاکہ انہیں دکھا دیئے جائیں ان کے اعمال۔

یومئذ تحدث اخبارھا۔ یومئذ، اذا زلزلت کی ظرف ہے اور منصوب ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے : تحدث کی وجہ سے منصوب ہے اس کا معنی ہے زمین پر جو کچھ اچھا یا برا عمل کیا گیا اس روز اس کی خبر دے گی۔ پھر کہا گیا : یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے قول ہے اور قول یہ کیا گیا : یہ انسان کے قول کی حکایت ہے، یعنی متعجب ہو کر کہے گا : اس زمین کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ اپنی خبریں بیان کر رہی ہے۔ ترمذی شریف میں حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے رسول اللہ نے اس آیت کو پڑھا پوچھا : کیا تم جانتے ہو اس کی اخبار کیا ہیں ؟ صحابہ نے عرض کی : اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ فرمایا اس کی اخبار سے مراد یہ ہے کہ وہ ہر مرد اور عورت کے بارے میں اس عمل پر گواہی دے گی جو اس پر کیا گیا۔ وہ کہے گی : فلاں فلاں دن یہ عمل کیا گیا۔ فرمایا : یہ یہ اس کی خبریں ہیں۔ کہا : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

ماوردی نے کہا : اس میں تین قول ہیں :

(1) بندے اس پر جو عمل کرتے رہے اس کے بارے میں وہ خبر دے گی ؛ یہ حضرت ابوہریرہ کا قول ہے اسے مرفوع نقل کیا ہے، یہ اس کا قول ہے جس نے یہ گمان کیا کہ یہ قیامت کا زلزلہ ہے۔

(2) وہ جو بوجھ نکالے گی وہ اس کا خبر دینا ہے، یہ یحی بن سلام کا قول ہے یہ اس کا قول ہے جو یہ گمان کرتا ہے کہ یہ قیامت کی علامات کا زلزلہ ہے۔

میں کہتا ہوں : اس معنی میں وہ حدیث ہے جسے حضرت عبداللہ بن مسعود نے رسول اللہ سے روایت کیا ہے : اذا کان اجل العبد بارض او ثبتہ الحاجۃ الیھا حتی اذا بلغ اقصی اثرہ قبضہ اللہ فتقول الارض یوم القیامۃ رب ھذا ما استود عتنی۔ جب کسی بندے کی موت کسی زمین میں مقدر ہوتی ہے تو کوئی حاجت اسے وہاں تیزی سے لے جاتی ہے جب وہ اس کی آخری حد تک پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی روح کو قبض کرلیتا ہے، قیامت کے دن زمین کہے گی : اے میرے رب یہ وہ ہے جو تو نے میرے پاس ودیعت کے طور پر رکھا تھا۔ ابن ماجہ نے اسے اپنی سنن میں نقل کیا ہے۔

(3) جب انسان پوچھے گا کہ اسے کیا ہوا ہے تو وہ قیامت کے برپا ہونے کی خبر دے گی : یہ حضرت ابن مسعود سے مروی ہے زمین خبر دے گی کہ دنیا کا معاملہ ختم ہوچکا ہے اور آخرت کا امر آچکا ہے یہ ان کے سوال کے موقع پر زمین کی جانب سے جواب ہوگا اور کافر کے لیے وعید اور مومن کے لیے تنبیہ ہوگی۔ اس کے خبر دینے کے متعلق تین قول ہیں :

(1) اللہ تعالیٰ اسے حیوان ناطق بنا دے گا تو وہ گفتگو کرے گی۔

(2) اللہ تعالیٰ اس میں کلام کو پیدا فرمائے گا۔

(3) اس کی جانب سے ایسا بیان ہوگا جو کلام کے قائم مقام ہوگا۔ طبری نے کہا : وہ اپنی خبریں تھر تھراہٹ، زلزلہ اور مردوں کو باہر نکالنے کے ساتھ واضح کرے گی کہ وہ یہ خبریں اس الہام کی وجہ سے دے رہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے کیا ہے۔ عرب لام کو الی کی جگہ رکھتے ہیں۔ عجاج زمین کی صفت کرتے ہوئے کہتا ہے :

اوحی لھا القرار فاستقرت۔۔۔۔ وشدھا بالراسیات الثبت

اس کی طرف قرار کا الہام کیا تو وہ قرار پکڑ گئی اور اسے مضبوط رسیوں کے ساتھ باندھ دیا، اس میں لھا، الیھا کی جگہ استعمال ہوا ہے۔ یہ ابو عبیدہ کا قول ہے۔

ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ اوحی لھا کا معنی ہے اسے حکم دیا، یہ مجاہد کا قول ہے۔ سدی نے کہا : اوحی لھا کا معنی ہے اسے کہا، ایک قول یہ کیا گیا ہے : اس کا معنی ہے اسے مسخر کیا، ایک قول یہ کیا گیا ہے : معنی ہے جس روز زلزلہ برپا ہوگا اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال دے گی، زمین اپنی خبریں دے گی کہ اس پر جو کچھ طاعات اور معاصی کی گئیں اور اس پر جو خیر و شر کیا گیا، یہ ثوری اور دوسرے علماء سے مروی ہے۔