تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 99. Az-Zalzala · Ayah 6
یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ﴿6﴾
- يَوْمَئِذٍاس دن
- يَّصْدُرُباہر نکلیں گے
- النَّاسُلوگ
- اَشْتَاتًاگروہ در گروہ
- لِّيُرَوْاتاکہ دکھائے
- اَعْمَالَهُمْان کے عمل
یومئذ یصدر الناس اشتاتا لیروا اعمالھم۔ اشتاتا کا معنی جماعتیں ہیں، یہ شت کی جمع ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : حساب کے میدان سے لوگ اٹھیں گے ایک فریق دائیں جانب کو اپنائے گی جو جنت کی طرف راستہ جائے یگا۔ ایک جماعت بائیں جانب کو اپنائی گی جو جہنم کی طرف راستہ جاتا ہوگا، جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : یومئذ یتفرقون۔ (الروم) یومئذ یصدعون (الروم) ایک قول یہ کیا گیا ہے : حساب سے فارغ ہونے کے بعد حساب سے لوٹیں گے۔
اشتاتا کا معنی ہے جماعتیں، جماعتیں، اعمالھم سے پہلے ثواب کا لفظ محذوف ہے یہ اس طرح ہے جس طرح نبی کریم سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا : ما من احد یوم القیامۃ الا ویلوم نفسہ فان کان محسنا فیقول لم لا اذددت احسانا وان کان غیر ذلک یقول لم لا نزعت عن المعاصی۔ قیامت کے روز ہر کوئی اپنے آپ کو ملامت کر رہا ہوگا اگر وہ اچھائی کرنے والا ہوگا تو کہے گا : میں نے اچھائی زیادہ کیوں نہ کی، اگر معاملہ کوئی اور ہوا تو وہ کہے گا تو میں معاصی سے کیوں نہ بچا۔ یہ صورتحال ثواب اور عقاب کے معاینہ کے وقت ہوگی۔
حضرت ابن عباس کہا کرتے تھے : لوگ اپنے اعمال کے اعتبار سے مختلف ہوں گے اہل ایمان علیحدہ ہوں گے اور ہر دین کے پیروکار علیحدہ ہوں گے، ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہ لوٹنا دو بار اٹھنے کے وقت ہوگا وہ قبروں سے گروہ در گروہ لوٹیں گے اور انہیں حساب کے میدان کی طرف لے جایا جائے گا تاکہ وہ اپنے اعمال اپنی کتابوں میں دیکھ سکیں یا اپنے اعمال کی جزا دیکھ سکیں، گویا وہ قبروں پر وارد ہوئے ان میں انہیں دفن کیا گیا پھر وہ ان سے لوٹے۔ وارد کا معنی آنے والا اور صادر کا معنی لوٹنے والا ہے۔ وہ زمین کے مختلف اطراف سے اٹھائے جائیں گے، پہلے قول کے مطابق اس میں تقدیم و تاخیر ہے، اس کی صورت یہ ہوگی، وہ اپنی خبریں بیان کرے گی کہ اس کے رب نے اس کی طرف الہام کیا تاکہ وہ اپنے اعمال دیکھیں درمیان میں یہ جملہ : یومئذ یصدر الناس اشتاتا معترضہ ہے۔ یعنی وہ حساب کے میدان سے جدا جدا لوٹیں گے، عام قرات لیروا ہے معنی ہوگا اللہ تعالیٰ ان کے اعمال دکھائے، حسن بصری، زیرہ، قتادہ، اعرج، نصر بن عاصم اور طلحہ نے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے، یہ نبی کریم سے مروی ہے۔