Ruh-ul-Quran - At-Tur : 16
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اِصْلَوْهَا : جھلسو اس میں فَاصْبِرُوْٓا : پس صبر کرو اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚ : یا نہ تم صبر کرو سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ ۭ : برابر ہے تم پر اِنَّمَا تُجْزَوْنَ : بیشک تم بدلہ دیئے جاتے ہو مَا كُنْتُمْ : جو تھے تم تَعْمَلُوْنَ : تم عمل کرتے
اس میں داخل ہوجائو، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جارہا ہے جیسے تم عمل کررہے تھے
اِصْلَوْھَا فَاصْبِرُوْٓا اَوْ لاَ تَصْبِرُوْا سَوَآئٌ عَلَیْکُمْ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَاکُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۔ (الطور : 16) (اس میں داخل ہوجاؤ، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جارہا ہے جیسے تم عمل کررہے تھے۔ ) ان کی یا وہ گوئی کا جواب دینے کے بعد انھیں حکم دیا جائے گا کہ جاؤ اب جہنم میں داخل ہوجاؤ، یہ جگہ باتیں بنانے کی نہیں، یہاں تو حکم کی تعمیل کرنا ہوگی، اب تم صبر کرو یا بےصبری کرتے ہوئے واویلا مچائو، دونوں باتیں تمہارے لیے برابر ہیں۔ صبر پر داد کی امید نہ رکھو اور بےصبری پر شنوائی کی توقع نہ کرو۔ تمہیں یہاں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا تم دنیا میں عمل کرتے رہے ہو۔ یہ عدل کی جگہ ہے یہاں کسی کے ساتھ بےانصافی نہیں ہوگی۔ ہر عمل کا صلہ ویسا ہی ملتا ہے جیسا وہ عمل ہوتا ہے۔ اس لیے اگر تم بےصبری کرکے فریاد بھی کرو گے تو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
Top