Ruh-ul-Quran - Al-Qalam : 50
فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ
فَاجْتَبٰىهُ : تو چن لیا اس کو رَبُّهٗ : اس کے رب نے فَجَعَلَهٗ : تو بنادیا اس کو مِنَ الصّٰلِحِيْنَ : صالح لوگوں میں سے
پس ان کے رب نے ان کو برگزیدہ کیا اور صالح بندوں میں شامل کرلیا
فَاجْتَبٰـہُ رَبُّـہٗ فَجَعَلَہٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ ۔ (القلم : 50) (پس ان کے رب نے ان کو برگزیدہ کیا اور صالح بندوں میں شامل کرلیا۔ ) حضرت یونس (علیہ السلام) کے مقام کی وضاحت حضرت یونس (علیہ السلام) اور ان کے مقام و مرتبہ کے بارے میں ہر طرح کی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے فرمایا کہ اگرچہ شدت تأثر سے مغلوب ہو کر آپ ( علیہ السلام) سے ایک فروگزاشت ہوگئی، لیکن فوراً ہی توبہ سے انھوں نے اس کی اصلاح کرلی۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف توبہ قبول فرمائی بلکہ انھیں برگزیدہ فرمایا اور اس مقام و مرتبہ پر فائز کردیا جو انبیائے کرام میں صالحین کا مقام ہے۔ صالح کا لفظ قرآن کریم نے عام نیک بندوں کے لیے بھی استعمال کیا ہے اور ان انبیائے کرام کے لیے بھی جنھیں اللہ تعالیٰ نے خصوصی مراتب سے نوازا ہے۔
Top