Siraj-ul-Bayan - Yunus : 64
لَهُمُ الْبُشْرٰى فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ لَا تَبْدِیْلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُؕ
لَھُمُ : ان کے لیے الْبُشْرٰي : بشارت فِي : میں الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا : دنیا کی زندگی وَ : اور فِي : میں الْاٰخِرَةِ : آخرت لَا تَبْدِيْلَ : تبدیلی نہیں لِكَلِمٰتِ : باتوں میں اللّٰهِ : اللہ ذٰلِكَ : یہ ھُوَ : وہ الْفَوْزُ : کامیابی الْعَظِيْمُ : بڑی
انہیں دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں بشارت ہے ، خدا کی باتیں بدلتی نہیں یہی بڑی مراد ملنی ہے (آیت 2) ۔
اللہ کے دوست : (ف 2) اللہ کے دوستوں کی علامت دیوانگی وجنون نہیں ، خرقہ پوشی وفقر و افلاس نہیں ، بلکہ بےخوفی اور کامیابی ہے ۔ اللہ کے حبیب وہ ہیں جن کے دلوں میں ماسوا اللہ کا خوف نہ ہو ، جو کسی باطل قوت سے نہ ڈریں اور نہ وہیں جن کے لئے دنیا کی تمام نعمتیں میسر ہوں ، جو دین ودنیا میں رحمت ایزدی کے آئینہ دار ہوں ، مسلمان کو سوچنا چاہئے کہ کیا آج کل اسے خدا کی دوستی کا فخر حاصل ہے ۔
Top