Tadabbur-e-Quran - Al-Muminoon : 49
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ
وَلَقَدْ : اور تحقیق اٰتَيْنَا : ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتٰبَ : کتب لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ لوگ يَهْتَدُوْنَ : ہدایت پالیں
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی تاکہ وہ راہ یاب ہوں
حضرت موسیٰ اور ان کی قوم پر انعام فرعون اور فرعونیں کی سرکوبی کے بعد یہ وہ انعام ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ اور ان کی قوم پر فرمایا کہ فرعون اور اس کے درباری تو اس غرے میں مبتلا رہے کہ بھلا وہ ایک ایسے شخص کی بات کس طرح مانیں جو ایک ایسی قوم کا فرد ہے جو ان کی غلامی کر رہی ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اسی شخص اور اس کی قوم کو اپنی کتاب سے سرفراز فرمایا کہ وہ زندگی کے مراحل میں اس سے رہنمائی حاصل کریں۔ یہ امر یہاں محلوظ رہے کہ الکتاب سے یہاں تورات کے سوا کسی اور چیز کو مراد لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور تورات کے متعلق معلوم ہے کہ وہ حضرت موسیٰ کو مصر سے ہجرت کے بعد عطا ہوئی ہے۔ یھتدون جمع کا صیغہ قوم کے اعتبار سے استعمال ہوا ہے جس کا ذکر فرعونیوں کے قول و قومھما لنا عبدون میں گزر چکا ہے۔
Top