Tadabbur-e-Quran - Al-Muminoon : 81
بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ
بَلْ قَالُوْا : بلکہ انہوں نے کہا مِثْلَ : جیسے مَا قَالَ : جو کہا الْاَوَّلُوْنَ : پہلوں نے
بلکہ انہوں نے بھی وہی بات کہی جو اگلوں نے کہی
آیت 83-81 وہی پرانا جواب یعنی یہ ساری باتیں اپنی جگہ پر واضح اور ثابت ہیں لیکن یہ انکے دلوں میں کسی طرح نہیں اتر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ سب کچھ سن کے وہی بات کہی جو ان کے اگلے ہم مشریوں نے کہی۔ انہوں نے کہا بھلا جب ہم مر کے مٹی اور ہڈی بن جائیں گے تو کیا دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے ! یہ ان ہونی بات ہے ! یہی ڈراوا ہمیں سنایا جا رہا ہے اور اس سے پہلے یہی ڈراوا ہمارے اگلوں کو بھی سنایا گیا لیکن قیامت کو نہ آنا تھا نہ آئی نہ آئے گی۔ یہ سب پرانے فسانے ہیں جو بار بار دہرائے جا رہے ہیں۔ ہم ان دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں !
Top