Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 216
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ
فَاِنْ : پھر اگر عَصَوْكَ : وہ تمہاری نافرمانی کریں فَقُلْ : تو کہ دیں اِنِّىْ بَرِيْٓءٌ : بیشک میں بیزار ہوں مِّمَّا : اس سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو
اگر یہ لوگ تمہاری نافرمانی کر رہے ہیں تو ان کو سنا دو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو
یعنی اگر تمہارے عشیرہ قربین کے لوگ تمہارے انذار کو خاطر میں نہ لائیں تو تم ان سے صاف الفاظ میں اعلان برأت کر دو کہ جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو میں اس کی ذمہ داری سے بری ہوں۔ ہم دوسرے مقام میں یہ واضح کرچکے ہیں کہ یہ اعلان برأت انذار کا آخری مرحلہ ہے۔ اس کے بعد رسول کے مکذبین کے لئے عذاب اور رسول اور اس کے ساتھیوں کے لئے ہجرت کا مرحلہ آجاتا ہے۔ یہ اعلان برأت تمام انبیاء (علیہم السلام) سے مقنول ہے۔ سیدنا ابراہیم ؑ نے اپنے باپ سے جس طرح اعلان برأت کیا وہ پیچھے گزر چکا ہے۔
Top