Tadabbur-e-Quran - Al-Ahzaab : 64
اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ
اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ لَعَنَ : لعنت کی الْكٰفِرِيْنَ : کافروں پر وَاَعَدَّ : اور تیار کیا اس نے لَهُمْ : ان کے لیے سَعِيْرًا : بھڑکتی ہوئی آگ
بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت کر چھوڑی ہے، اور ان کے لئے اس نے آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے
ان اللہ لعن الکفرین واعد لھم سعیرا۔ خلدین فیھا ابدا۔ لا یجدون ولیا ولا نصیرا (64۔ 65) اوپر کی آیت میں جو انداز مضمر تھا یہ اس کو کھول دیا کہ آج جو لوگ قیامت کا انکار کر رہے ہیں وہ کان کھول کر سن لیں کہ اللہ نے اسن پر لعنت کردی ہے اور ان کے لئے اس نے دوزخ کا عذاب تیار کر رکھا ہے جس میں ان کو ہمیشہ رہنا ہے اور اس میں کوئی ان کا کارساز و مددگار نہ بن سکے گا۔ انہ ان کے وہ شرکاء و شفعاء ان کے کچھ کام آنے والے ہیں گے جن کے اعتماد پر وہ نچنت بیٹھے ہیں اور نہ ان کی یہ جماعت و جمعیت ہی ان کی کچھ مدد کرسکے گی جس پر اس دنیا میں ان کو بڑا ناز ہے۔
Top