Tadabbur-e-Quran - Al-Haaqqa : 50
وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ لَحَسْرَةٌ : البتہ حسرت ہے عَلَي الْكٰفِرِيْنَ : کافروں پر
اور یہ کافروں کے لیے موجب حسرت ہو گا
یعنی آج تو اس کی تکذیب کر رہے ہیں اور اپنے اس کارنامے پر بہت مگن ہیں لیکن عنقریب وہ دن بھی آنے والا ہے جب یہ کافروں کے لیے سبب حسرت بنے گا اور وہ اپنی بدبختی پر اپنے سر پیٹیں گے کہ انھوں نے اس کی تکذیب کر کے کیوں اپنی یہ شامت بلائی!
Top