Tadabbur-e-Quran - Al-Haaqqa : 51
وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ لَحَقُّ الْيَقِيْنِ : البتہ حق ہے یقینی
اور بیشک یہ ایک حق یقینی ہے
یعنی یہ کوئی ہوائی بات نہیں بلکہ ایک حق یقینی ہے۔ یہ قرآن جس روز جزا و سزا سے خبردار کر رہا ہے وہ لازماً پیش آئے گا۔ ابتدائی آیات: ’الْحَاقَّۃُ ۵ مَا الْحَاقَّۃُ ۵ وَمَا اَدْرٰکَ مَا الْحَاقَّۃُ‘ (۱-۳) میں جو بات فرمائی ہے اسی کی یاددہانی سورہ کے خاتمہ پر ایک دوسرے اسلوب میں کر دی۔ گویا سورہ جس مضمون سے چلی تھی اسی کی یاددہانی پر ختم ہوئی۔ یہ اسلوب قرآن کی بیشتر سورتوں میں اختیار فرمایا گیا ہے اور یہ قرآن میں نظم کے وجود کی ایک واضح دلیل ہے۔
Top