Tafheem-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 11
قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا یَتَّقُوْنَ
قَوْمَ فِرْعَوْنَ : قوم فرعون اَلَا يَتَّقُوْنَ : کیا وہ مجھ سے نہیں ڈرتے
فرعون کی قوم کے پاس 8۔۔۔۔ کیا وہ نہیں ڈرتے؟“ 9
سورة الشُّعَرَآء 8 یہ انداز بیان قوم فرعون کے انتہائی ظلم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا تعارف ہی " ظالم قوم " کے لقب سے کرایا گیا ہے۔ گویا اس کا اصل نام ظالم قوم ہے اور قوم فرعون اس کا ترجمہ و تفسیر۔ سورة الشُّعَرَآء 9 یعنی اے موسیٰ ، دیکھو کیسی عجیب بات ہے کہ یہ لوگ اپنے آپ کو مختار مطلق سمجھتے ہوئے دنیا میں ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں اور اس بات سے بےخوف ہیں کہ اوپر کوئی خدا بھی ہے جو ان سے باز پرس کرنے والا ہے۔
Top